امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ: امرناتھ یاترا سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بالتل اور پہلگام کے راستوں سے جاری ہے۔ جمعہ کی صبح 4831 یاتریوں کا تازہ قافلہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ مقدس گھپا کی طرف روانہ ہوا۔ جمعرات کے روز پہنچنے والے یاتریوں کے 20ویں قافلے نے بالتال اور نُنون کے بیس کیمپس سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گھپا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے بیچ 22 ویں دن 4821 یاتری 150 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں تک پہنچنے کے لیے وادیٔ کشمیر میں امرناتھ مقدس گھپا کے درشن کے لیے روانہ ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 3.50 لاکھ سے زائد یاتریوں نے شیولنگم کا درشن کیا۔
جمعہ کی علی الصبح جموں سے وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 3259 مرد، 1482 خواتین، 08 بچے، 63 سادھو اور 09 سادھوی شامل ہیں، جن میں بالتال ٹریک سے 1731 یاتری اور 3090 یاتری بالترتیب 54 اور 96 گاڑیوں میں سوار تھے۔موسمہمالیائی پہاڑیوں کے درمیاں واقع امرناتھ گھپا کے پاس اور اس کے ارد گرد درمیانہ درجہ کی بارشیں ہوئی ہیں فی الحال موسم خوشگوار ہے، محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی اور درمیانہ درجہ کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے درجہ حرارت میں کچھ حد تک کمی واقع ہونے کے آثار ہیں۔ واضح رہے کہ 52 روز پر مشتمل امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی جو 19 اگست تک جاری رہے گی۔









