امت نیوز ڈیسک //
بڈگام، 21 جولائی : وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے دودھ پتھری علاقے میں اتوار کو ایک نابالغ لڑکی نالہ شالی گنگا میں پھسلنے کے بعد ڈوب کر ازجان ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ لڑکی کی شناخت آیت مقبول (07) دختر محمد مقبول کے طور پر ہوئی ہے، برن پٹن کے رہائشی نالہ شالی گنگا میں پھسلنے کے بعد ڈوب گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور بعد میں اس کی لاش کو نکال لیا گیا۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے- (کے این او)










