امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 22 جولائی:- راجوری ضلع کے گندھا علاقے میں پیر کو ملی ٹینٹوں کی جانب سے وی ڈی سی ممبر کے گھر پر فائرنگ کے بعد فوجی کیمپ کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے گنڈہ راجوری میں وی ڈی سی پر فائرنگ کی جس کے بعد قریبی فوجی چیک پوسٹ کے اہلکار پہنچ گیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک جنگجو مارا گیا اور ایک فوجی زخمی ہوا جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔









