امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 22 جولائی :- پیر کو راجوری ضلع کے گندھا علاقے میں نئے قائم کیے گئے فوجی کیمپ پر ملی ٹینٹوں کی فائرنگ سے ایک فوجی زخمی ہوگیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے گندھا میں 63 آر آر آرمی کیمپ پر فائرنگ کی جس کا جوابی کارروائی کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک فوجی زخمی ہوا جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے فوراً بعد مزید کمک موقع پر پہنچائی گئی اور چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔










