امت نیوز ڈیسک //
بڈگام، 22 جولائی : بڈگام ضلع کے مشہور سیاحتی مقام دودھ پتھری میں کل دیر رات آگ لگنے سے کم از کم 12 چائے کے اسٹالز کو نقصان پہنچا، حکام نے بتایا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ علاقے میں کل دیر رات گیس کے اخراج کی وجہ سے آگ لگی۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں کم از کم ایک درجن چائے کے اسٹالز کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔