امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 22 جولائی: سوپور کا ایک نوجوان پیر کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام علاقے میں ایک لڈر میں ڈوب گیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ باسط احمد بٹ ولد گہ رسول بھٹ سوپور نامی 21 سالہ لڑکا لنگل بل پہلگام کے قریب لڈر نالہ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسے این ڈی آر ایف کی ٹیم نے بچایا اور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہلگام لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔
دریں اثناء اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔