امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 22 جولائی: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے نمبلن علاقے میں منگل کو ایک 18 سالہ نوجوان نہانے کے دوران ڈوب کر ازجان ہوگیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے علاقے نمبلان میں ایک نوجوان ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ازجان ہو گیا۔
اس کی شناخت معین احمد لون ولد غلام حسن لون ساکن ہیون نارواؤ کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈوبنے کے واقعہ کے فوراً بعد پولیس اور ایس ڈی آر ایف موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو نکالا۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔