امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 26 جولائی: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے پامپور علاقے میں جمعہ کو ایک ڈمپر کی زد میں آکر ایک خاتون کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ پامپور کے علاقے گالندر کے قریب ڈمپر نے خاتون کو ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون جس کی شناخت سمیرا زوجہ بلال احمد ڈار ساکنہ لیلہڑہ کے نام سے ہوئی ہے، کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے-