• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کپوارہ جھڑپ:  ایک فوجی اہلکار دم توڑ گیا ،افسر سمیت 5 اہلکار زخمی

کپوارہ جھڑپ: ایک فوجی اہلکار دم توڑ گیا ،افسر سمیت 5 اہلکار زخمی

by امت ڈیسک
27/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ہفتے کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب جھڑپ میں ایک فوجی جوان جاں بحق ہوا جبکہ میجر سمیت 5 اہلکار زخمی ہوئے ،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ۔۔بتادیں کہ یہ انکائونٹر وزیر اعظم نریندر مودی کے کرگل میں کرگل وجے دیوس کے موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان کو سخت وارننگ دینے کہ ہماری فوج پوری طاقت کے ساتھ دہشت گردی کو کچلے گی اور دشمن کو کرارا جواب دے گی، کے ایک دن بعد ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں کمکاڑی پوسٹ کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6اہلکات زخمی ہوئے ،جن میں سے ایک اہلکار زندگی کی جنگ ہار گیا۔خبر رساں ادارے اے این آئی نے دفاعی ترجمان کے حوالے سے یہ خبر دی ہے ۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ الرٹ فوجی اہلکاروں نے پاکستانی فوج کی بارڈر ایکشن ٹیم (بیٹ) کی کارروائی کو ناکام بنادیا ۔

دفاعی ذرائع نے اے این آئی کو بتایا کہ ہندوستانی فوج کے دستوں نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی بارڈر ایکشن ٹیم (بی اے ٹی) کے حملے کو ناکام بنا دیا۔حملے میں ملوث بی اے ٹی ٹیم پر شبہ ہے کہ ان کے ایس ایس جی کمانڈوز سمیت پاک فوج کے باقاعدہ دستے ہیں، جو دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محاصرے کو سخت کرنے کے لئے فوج کی اضافی نفری کو جائے موقع کی طرف بھیج دیا گیا ہے تاکہ محاصرے میں پھنسے دہشت گردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع ہاتھ نہ آسکے۔

یہ گذشتہ 15 دنوں کے دوران کپوارہ میں ہونے والا چوتھا انکائونٹر ہے۔اس سے قبل ہونے والے تین تصادم آرائیوں میں 6 غیر ملکی ملی ٹنٹ ہلاک اور ایک جوان جاں بحق ہوا ہے۔فوجی سربراہ جنرل اوپنیدرا دویدی نے دو روز قبل کپوارہ میں ایل او سی ٌکے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کپوارہ جھڑپ میں 3 فوجی اہلکار زخمی

Next Post

سی آر پی ایف کا یوم تاسیس: منوج سنہا کی جوانوں کو مبارکباد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
راجوری حملہ :مجرموں کو گھناونے عمل کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی:منوج سنہا

سی آر پی ایف کا یوم تاسیس: منوج سنہا کی جوانوں کو مبارکباد

سنتھن ٹاپ سڑک حادثہ میں دو بچوں سمیت آٹھ افراد کی موت

سنتھن ٹاپ سڑک حادثہ میں دو بچوں سمیت آٹھ افراد کی موت

گرمی کے باعث دوبارہ اسکول بند نہیں کئے جا سکتے: پرنسپل سیکریٹری

گرمی کے باعث دوبارہ اسکول بند نہیں کئے جا سکتے: پرنسپل سیکریٹری

سرینگر جھیل ڈل سے  دو نابالغوں سمیت تین کی لاشیں برآمد

سرینگر جھیل ڈل سے دو نابالغوں سمیت تین کی لاشیں برآمد

سمبل میں ڈوبنے والے  نوجوان کی لاش بازیاب

سمبل میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش بازیاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »