امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 26 جولائی:- جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے تلی ہلان علاقے میں جمعہ کو ایک لاپتہ شخص کی لاش ملی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ نالہ لار تلی ہالاں شوپیاں میں ایک نامعلوم لاش ملی۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے لاش کو دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ بعد میں لاش کی شناخت منظور احمد میر (41) ولد علی محمد میر ساکن چوٹی پورہ شوپیاں کے طور پر کی گئی جو آج صبح سے لاپتہ تھا۔
دریں اثناء اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔










