امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 27 جولائی :- سری نگر ضلع میں وسطی کشمیر کے ڈل جھیل علاقے سے ہفتہ کو تین لاشیں برآمد کی گئیں۔ ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ شالیمار گھاٹ کے قریب فارشور روڈ پر ڈل جھیل سے تین لاشیں ملی ہیں۔
سری نگر پولیس کے اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے آج شام ڈل جھیل کے علاقے سے تین لاشیں برآمد کیں۔ مرنے والوں میں ایک خاتون (عمر تقریباً 28 سال) اور دو کمسن بچے شامل ہیں۔
اس سلسلے میں پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔(کشمیر اسکرول )










