امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 28 جولائی: "وادی میں جاری گرمی کی مسلسل لہر کے پیش نظر، 29 اور 30 جولائی 2024 کو سرکاری اور تسلیم شدہ پرائیویٹ اسکولوں میں پرائمری سطح تک کے طلباء کے لیے کلاس ورک معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
یہ صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کی طرف سے جاری حکمنامہ میں بتایا گیا ہے۔
تاہم حکمنامہ کے مطابق تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملہ معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر حاضری دینا ہو گی۔










