امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 29 جولائی: ٹریکنگ کے دوران اونچائی سے گرنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ٹنگمرگ کے پہجان علاقے سے تعلق رکھنے والے ساحل کے نام سے ایک نوجوان کی اونچائی سے گر کر موت ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ایک اور نوجوان زخمی ہوا ہے جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔(کشمیر اسکرول)










