امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 29 جولائی: شمالی کشمیر کے سوپور کے علاقے شیر کالونی میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے کم از کم دو افراد کی موت ہو گئی اور تیسرا زخمی ہو گیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول (کے ایس) کو بتایا کہ دو متوفی نوجوانوں کی شناخت نذیر احمد ندور اور عظیم اشرف میر کے طور پر ہوئی ہے، دونوں شیر کالونی، سوپور کے رہنے والے ہیں۔
زخمی شخص کی شناخت عادل رشید بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تینوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں تیسرے شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔









