امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 29 جولائی : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے شیری علاقے میں پیر کو ایک پولیس کانسٹیبل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک پولیس کانسٹیبل راکیش کمار شرما ولد ہنس راج ساکن ہیرن نگر کٹھوعہ کو ایس ٹی سی شیری بارہمولہ میں دل کا دورہ پڑا۔ اس نے بتایا کہ اسے پی ایچ سی شیری منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثناء اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔









