• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کوٹہ سسٹم احتجاج: بنگلہ دیش میں ایک بار پھر تشدد بھڑک اٹھا، 32 افراد ہلاک، ملک بھر میں کرفیو نافذ

کوٹہ سسٹم احتجاج: بنگلہ دیش میں ایک بار پھر تشدد بھڑک اٹھا، 32 افراد ہلاک، ملک بھر میں کرفیو نافذ

by امت ڈیسک
04/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ڈھاکہ: پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے ایک بار پھر تشدد کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں اتوار کو ہونے والے تشدد میں 32 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ طلباء مظاہرین، پولیس اور حکمران جماعت کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے ہزاروں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور اسٹن گرنیڈ کا استعمال کیا۔ حکومت نے اتوار کی شام 6 بجے سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو کا اعلان کر دیا، گزشتہ ماہ احتجاج شروع ہونے کے بعد پہلی بار حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں طالب علم سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک ماہ سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ طلباء کی اس تحریک میں پہلے بھی تشدد بھڑک اٹھا تھا اور اب تک ملک بھر میں کم از کم 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ راجدھانی ڈھاکہ احتجاج کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو مظاہرین کا ایک ہجوم لاٹھی وغیرہ اٹھائے وہاں پہنچا تھا۔ جب یہ ہجوم ڈھاکہ کے وسط میں واقع شاہ باغ چوراہے پر جمع ہوا تو پولیس اور مشتعل افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس کے علاوہ کئی مقامات اور بڑے شہروں میں سڑکوں پر مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے اہم شاہراہیں بلاک کر دیں۔ اس تصادم میں پولیس کے ساتھ حکمران عوامی لیگ کے حامی بھی تھے، جن سے مظاہرین آمنے سامنے آ گئے۔

مظاہرین میں طلباء کے ساتھ ساتھ کچھ گروپس بھی شامل ہیں جنہیں حزب اختلاف کی بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ مظاہرین نے ٹیکس اور بل ادا نہ کرنے اور اتوار کو کام پر نہ جانے کی بھی اپیل کی ہے۔ مظاہرین نے اتوار کے روز بھی کھلے دفاتر اور اداروں پر حملہ کیا، جس میں ڈھاکہ کے شاہ باغ علاقے میں ایک ہسپتال، بنگ بندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی بھی شامل ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈھاکہ کے علاقے اترا میں کچھ دیسی ساختہ بموں کے دھماکے ہوئے اور گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق انہوں نے کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ ڈھاکہ کے منشی گنج ضلع کے ایک پولیس اہلکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "پورا شہر میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا ہے”۔ احتجاجی رہنماؤں نے مظاہرین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بانس کی لاٹھیوں سے خود کو مسلح کریں، کیونکہ جولائی میں ہونے والے مظاہروں کے پچھلے دور کو پولیس نے بڑی حد تک کچل دیا تھا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ہلاکتیں بوگورہ، ماگورا، رنگ پور اور سراج گنج سمیت 11 اضلاع میں ہوئیں جہاں عوامی لیگ اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ارکان براہ راست آپس میں لڑ پڑے۔

غورطلب ہے کہ بنگلہ دیش کے 1971 کے آزادی پسندوں کے خاندانوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں 30 فیصد ریزرویشن کے کوٹہ سسٹم کے خلاف گزشتہ ماہ مظاہرے شروع ہوئے تھے۔ مظاہروں میں شدت آنے پر سپریم کورٹ نے کوٹہ 5 فیصد کر دیا جس میں سے 3 فیصد جنگجوؤں کے رشتہ داروں کو دیا گیا۔ تاہم، احتجاج جاری رہا، مظاہرین نے بدامنی کو دبانے کے لیے حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر طاقت کے بے تحاشا استعمال کے لیے جوابدہی کا مطالبہ کیا۔

تاہم، وزیر اعظم حسینہ اور ان کی پارٹی مظاہرین کے دباؤ کو مسترد کرتی نظر آتی ہے۔ حکومت نے حزب اختلاف کی جماعتوں اور اب کالعدم دائیں بازو کی جماعت اسلامی پارٹی اور ان کے طلبہ ونگ کو تشدد پر اکسانے کا الزام لگایا۔ قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد حسینہ واجد نے الزام لگایا، "جو لوگ اس وقت سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں وہ طالب علم نہیں ہیں، بلکہ دہشت گرد ہیں جو ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ میں اہل وطن سے ان دہشت گردوں کو سختی سے کچلنے کی اپیل کرتی ہوں۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا گیا:اسرائیلی فوج

Next Post

دفعہ 370 کی برسی: سکیورٹی وجوہات کی بنا پر امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
Next Post
دفعہ 370 کی برسی: سکیورٹی وجوہات کی بنا پر امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل

دفعہ 370 کی برسی: سکیورٹی وجوہات کی بنا پر امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل

سرحدوں پر چوکسی، 607 اہلکاروں کی تقرری کو منظوری

اکھنور سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، فوج کی مشتبہ دراندازوں پر فائرنگ

سابق ایم ایل اے نور محمد شیخ نے اپنی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

سابق ایم ایل اے نور محمد شیخ نے اپنی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

دفعہ 370 منسوخی کی برسی : جموں میں ہائی الرٹ

دفعہ 370 منسوخی کی برسی : جموں میں ہائی الرٹ

کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

دفعہ 370 کی منسوخی لوگوں کو بے اختیار بنانے کی قبیح مثال : سجاد لون

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »