امت نیوز ڈیسک //
کولگام، 09 اگست : ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) جو جمعہ کی صبح جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے بالسو علاقے میں ایک سڑک پر ملا تھا، حکام نے بتایا کہ اسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ ایک پریشر ککر میں نصب آئی ای ڈی کا آج صبح سیکورٹی فورسز کو پتہ چلا۔
انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا اور دھماکہ خیز مواد کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔(کے این او )