• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وقف (ترمیمی) بل امتیازی اور مسلم مخالف ہے: اویسی کا بیان

وقف (ترمیمی) بل امتیازی اور مسلم مخالف ہے: اویسی کا بیان

by امت ڈیسک
08/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: مرکزی حکومت نے آج لوک سبھا میں وقف (ترمیمی) بل پیش کر دیا، جس کی انڈیا اتحاد کے کئی ممبران پارلیمنٹ نے مخالفت کی۔ اس بل میں 1995 کے قانون میں اہم تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں، جیسے وقف بورڈ میں مسلم خواتین کو شامل کرنا اور بورڈ کی جانب سے اسے وقف جائیداد قرار دینے سے پہلے زمین کی تصدیق کو یقینی بنانا۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اس اقدام کو ‘ناقابل قبول’ قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی بل کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے اسے امتیازی اور مسلم مخالف بل قرار دیا۔

آپ مسلمانوں کے دشمن ہیں:اویسی

بل پیش کیے جانے کے بعد بحث میں حصہ لیتے ہوئے اویسی نے کہا کہ، "یہ بل آئین کے آرٹیکل 14، 15 اور 25 کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ یہ بل امتیازی اور من مانا دونوں ہے، اس بل کو لا کر، آپ (مرکزی حکومت) ملک کو جوڑنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں، بلکہ تقسیم کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ، یہ بل اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ مسلمانوں کے دشمن ہیں۔

اویسی نے کہا کہ وقف املاک عوامی ملکیت نہیں ہے۔ وقف بورڈ کو ہٹا کر یہ حکومت درگاہ، مسجد اور وقف املاک پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم خواتین کو وقف بورڈ میں شامل کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ بلقیس بانو اور ذکیہ جعفری کو بورڈ میں شامل کریں گے۔

این کے پریما چندرن نے کیا کہا؟

اس سے قبل بل کے تعلق سے آر ایس پی کے رکن پارلیمنٹ این کے پریما چندرن نے لوک سبھا میں کہا کہ، "آپ وقف بورڈ اور وقف کونسل کو مکمل طور پر بے اختیار کر رہے ہیں۔ آپ اس نظام کو تباہ کر رہے ہیں۔ یہ آئین کے اصولوں کے خلاف ہے۔ میں حکومت کو خبردار کرتا ہوں۔” مجھے یقین ہے کہ اگر اس قانون کو عدالتی جانچ پڑتال کے ذریعے پیش کیا جائے تو یہ یقینی طور پر منسوخ ہو جائے گا۔”

اسی وقت این سی پی کی رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے نے اس بل کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس بھیجنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، "میں حکومت سے درخواست کرتی ہوں کہ یا تو اس بل کو مکمل طور پر واپس لیا جائے یا اسے کسی پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی کے پاس بھیجا جائے۔ انھوں نے حکومت سے درخواست کی کہ، براہ کرم ایجنڈے کو مشاورت کے بغیر آگے نہ بڑھائیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نئی نسل کو دینی، اخلاقی علوم سے بہرہ ور کرنا وقت کی اہم ضرورت: میرواعظ

Next Post

کولگام میں دھماکہ خیز مواد برآمد، ناکارہ بنا دیاگیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
Next Post
کولگام میں دھماکہ خیز مواد برآمد، ناکارہ بنا دیاگیا

کولگام میں دھماکہ خیز مواد برآمد، ناکارہ بنا دیاگیا

امرناتھ یاترا:3 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 23 واں جھتا جموں سے روانہ

جموں سے398یاتریوں کا ایک اور دستہ کشمیر وارد

محمد یونس کو وزیراعظم مودی کی مبارکباد

محمد یونس کو وزیراعظم مودی کی مبارکباد

سرینگر میں الیکشن کمیشن ٹیم کی خطے کی سیاسی پارٹیوں سے ملاقات شروع

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد کرانے کے لئے پرعزم: الیکشن کمیشن

یاسین ملک سزائے موت کیس کی از خود پیروی کریں گے، اگلی سماعت 25ستمبر کو

یاسین ملک سزائے موت کیس کی از خود پیروی کریں گے، اگلی سماعت 25ستمبر کو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »