• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یاسین ملک سزائے موت کیس کی از خود پیروی کریں گے، اگلی سماعت 25ستمبر کو

یاسین ملک سزائے موت کیس کی از خود پیروی کریں گے، اگلی سماعت 25ستمبر کو

by امت ڈیسک
09/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی درخواست پر سماعت کی جس میں قتل اور عسکریت پسندی کی مالی اعانت کے معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے علیحدی پسند لیڈر محمد یاسین ملک کے لیے سزائے موت کی سفارش کی گئی تھی۔ کورٹ کو یاسین ملک کی جانب سے ذاتی طور ہی کیس کی پیروی کرنے اور از خود اپنے دلائل پیش کرنے کی اطلاع دینے کے بعد جسٹس سریش کیٹ کی سربراہی والی بنچ نے کیس کی اگلی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

آج کی سماعت کے دوران یاسین ملک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہوئے۔ جب عدالت نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی طرف سے دلائل پیش کرنے کے لیے کسی وکیل کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں، تو علیحدگی پسند تنظیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ نے کہا کہ وہ اپنا مقدمہ خود پیش کریں گے اور خود دلائل بھی دیں گے۔

این آئی اے کی جانب سے انہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے پر یاسین ملک نے دلیل دی کہ عدالت میں انہیں جسمانی طور حاضر کیے جانے کے دوران کبھی بھی امن و امان کو صورتحال کبھی نہیں رہی۔ ہائی کورٹ نے ملک کو بتایا کہ انہیں ورچوئل موڑ کے ذریعے پیش کرنا عدالت کا حکم ہے جسے وہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر سکتے ہیں۔ ملک نے کہا کہ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہی اپنے دلائل پیش کریں گے تاہم ان کی درخواست کو ریکارڈ (نوٹ) کیا جانا چاہیے۔

اس سے قبل 11 جولائی کو ہائی کورٹ کے جج جسٹس امیت شرما نے 2010 میں این آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر ہونے کی بنیاد پر کیس کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا تھا۔ یہ مقدمہ جسٹس پرتیبھا سنگھ کی بنچ میں درج کیا گیا تھا۔

ہائی کورٹ نے این آئی اے کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے 29 مئی 2023 کو یاسین ملک، جو تہاڑ جیل میں بند ہے، کو نوٹس جاری کیا تھا۔ سماعت کے دوران این آئی اے کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے یاسین ملک کے خلاف الزامات کو درست پایا ہے۔ انہوں نے تبصرہ کیا تھا کہ ’’یہ عجیب بات ہے کہ کوئی ملک کی سالمیت کو توڑنے کی کوشش کرتا ہے اور بعد میں کہتا ہے کہ میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں اور مقدمے کا سامنا نہیں کرتا‘‘۔ انہوں نے کہا تھا کہ این آئی اے کے پاس اس بات کے ٹھوس ثبوت ہیں کہ ملک نے کشمیر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔

مہتا نے کہا تھا کہ یاسین ملک جموں و کشمیر میں مسلسل مسلح بغاوت کر رہا تھا اور فوجی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا اور علیحدگی پسندی کی بھی وکالت کرتا تھا۔ مہتا نے کہا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 121 کے تحت حکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑنے کی صورت میں یاسین ملک کے لیے سزائے موت کا التزام ہے۔ مہتا نے یہ بھی کہا تھا کہ یاسین ملک فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا اور اس کے ساتھیوں نے اس وقت کے وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کو اغوا کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ 25 مئی 2022 کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے قتل اور عسکریت پسندی کی مالی اعانت کے معاملے میں محمد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے یاسین ملک پر یو اے پی اے کی دفعہ 17 کے تحت دس لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 18 کے تحت دس سال قید اور دس ہزار روپے جرمانہ، دفعہ 20 کے تحت دس سال قید اور دس ہزار روپے جرمانہ، دفعہ 38 اور 39 کے تحت پانچ سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ 10 مئی 2022 کو یاسین ملک نے مقدمے میں قصوروار ہونے کا اعتراف کیا تھا اور ملک اس وقت دہلی کے تہاڑ جیل میں بند ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد کرانے کے لئے پرعزم: الیکشن کمیشن

Next Post

ممبئی: سپریم کورٹ نے کالج میں حجاب پہننے پر لگی روک ہٹائی، لیکن برقع پہننے کی نہیں ملی اجازت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اگر امریکہ نے حملہ کیا تو خطے میں امریکی اڈے نشانہ بنیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

اگر امریکہ نے حملہ کیا تو خطے میں امریکی اڈے نشانہ بنیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

08/02/2026
جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ایک سیاح پر حملہ کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ایک سیاح پر حملہ کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار

08/02/2026
فاروق عبداللہ نے پاکستان میں مساجد کے اندر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی

فاروق عبداللہ نے پاکستان میں مساجد کے اندر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی

08/02/2026
اے آئی ایم ایس اے کا روس میں بھارتی میڈیکل طلبہ پر حملے کے معاملے پر وزیر اعظم سے مداخلت کا مطالبہ

اے آئی ایم ایس اے کا روس میں بھارتی میڈیکل طلبہ پر حملے کے معاملے پر وزیر اعظم سے مداخلت کا مطالبہ

08/02/2026
روس کے شہر اُوفا میں چار بھارتی طلبہ پر حملہ: بھارتی سفارتخانہ

روس کے شہر اُوفا میں چار بھارتی طلبہ پر حملہ: بھارتی سفارتخانہ

08/02/2026
سندھ دریا کا پانی پاکستان کو نہیں جائے گا: مرکزی وزیر جل شکتی

سندھ دریا کا پانی پاکستان کو نہیں جائے گا: مرکزی وزیر جل شکتی

08/02/2026
Next Post
ممبئی: سپریم کورٹ نے کالج میں حجاب پہننے پر لگی روک ہٹائی، لیکن برقع پہننے کی نہیں ملی اجازت

ممبئی: سپریم کورٹ نے کالج میں حجاب پہننے پر لگی روک ہٹائی، لیکن برقع پہننے کی نہیں ملی اجازت

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

وقف ترمیم بل مذہبی معاملات میں مداخلت: میرواعظ

کانگریس، بڑے بھائی کا رول ادا کرے: محبوبہ مفتی

کراس ایل او سی تاجروں کی حالت پر محبوبہ مفتی کا وزیر داخلہ کے نام مکتوب

مودی نے ہر گھر ترنگا مہم کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کی

مودی نے ہر گھر ترنگا مہم کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کی

برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 62 افراد ہلاک

برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 62 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »