امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 20 اگست:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر لیڈر اور ترال سے ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے منگل کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور عوامی اتحاد پارٹی میں شامل ہو گئے۔
اے آئی پی میں شامل ہونے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سنگھ نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق کہا کہ انہوں نے مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی نہیں چھوڑی لیکن ایک سینئر لیڈر ہونے کی وجہ سے انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کو 14 سال دینے کے باوجود انہیں پارٹی کی طرف سے ترال حلقہ کے لئے کئے گئے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ڈی پی اور این سی دونوں نے ہمیشہ اقلیتی برادری کو نظرانداز کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ اے آئی پی ایسی چیزوں کو نہیں دہرائے گی۔
سنگھ نے کہا کہ وہ پی ڈی پی کی پالیسی کے خلاف ہیں جہاں وہ صرف اپنے خاندان کے بارے میں سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے اور پارٹی سے وابستگیوں کے بغیر کرتا رہوں گا۔