امت نیوز ڈیسک //
سوپور، 24 اگست : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز پر حملے کے دوران ایک ملی ٹینٹ مارا گیا، حکام نے بتایا۔
ایک اعلیٰ اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے رفیع آباد کے علاقے وترگام میں ایک ناکا پارٹی پر حملہ کیا، تاہم سیکورٹی فورسز نے فوراً حملے کا جواب دیتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے۔ تاہم مارے گئے ملی ٹینٹ کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے۔
ادھر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔