• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آغا روح اللہ نے پولیس افسران کے تبادلوں پر اٹھائے سوال

آغا روح اللہ نے پولیس افسران کے تبادلوں پر اٹھائے سوال

by امت ڈیسک
31/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : نیشنل کانفرنس (این سی) کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ مہدی نے گزشتہ کل چار ضلعی پولیس افسران اور ایک ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کے حکم پر الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) سے اس معاملے کی وضاحت طلب کی۔ انہوں نے کہا ان تبادلوں میں سے چند پولیس افسران ایسے بھی ہیں کی تبدیلیاں اور تقرریاں دس دن قبل ہی لائی گئی تھیں، ایسے میں جموں وکشمیر میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ العمل ہونے کے باوجود بھی مزکورہ افسران کو دو ہفتوں کے کم وقت میں ہی دوبارہ سے تبدیل کرنا کئی خدشات کو جنم دے رہا ہے۔

ہفتہ کے روز آغا روح اللہ نے این سی کے پارٹی ہیڈکوارٹر، نوائے صبح کمپلیکس، سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم حیران ہیں کہ یہ تبادلے راتوں رات کیوں کیے گئے، وہ بھی ایسے وقت میں جب انتخابات سر پر ہیں۔ اس طرح کی طرز عمل سے یہ خدشہ ظاہر ہو رہا ہے کہ کسی خاص سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے پولیس افسران کی یہ تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ این سی نے ای سی آئی کو ایک خط لکھا ہے جس میں وجوہات اور اس طرح کی وضاحت طلب کی گئی ہے کہ ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کے باوجود پولیس افسران کے تبادلوں کا حکم دینے کے لیے انہیں کس چیز نے مجبور کیا؟ آغا روح اللہ نے مزید کہا کہ ’’میں حیران ہوں کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع بارہمولہ کے ایس ایس پی کو صرف 10 دنوں کے اندر تبدیل کر دیا گیا اور وہاں ایک نئے افسر کو تعینات کر دیا گیا!‘‘

رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ انتخابات کے لیے نوٹیفیکشن جاری ہونے سے قبل ہی ای سی آئی کے ساتھ میٹنگ کے دوران ہمیں یقین دلایا گیا کہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا جس سے کسی بھی سیاسی جماعت کو فائد پہنچے اور کسی کو بھی کم یا زیادہ لیول پلے اننگ فیلڈ نہیں دیا جائے گا بلکہ سبھی سیاسی جماعتوں کو انتخابات لڑنے کے لیے برابری کا میدان دیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کا ’’دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کام کرے گی لیکن اس کا حل کہاں ہے؟ ہم نے اپنے منشور میں وعدہ کیا ہے کہ ہم سے جو چھین لیا گیا ہے اس کی بحالی کے لیے لڑیں گے۔ اس میں آرٹیکل 370 بھی شامل ہے۔ ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس خود مختاری کی شکل میں ایک قرارداد ہے اور دفعہ 370کی بحالی اس خودمختاری کی جانب پہلا قدم ہے۔ پی ڈی پی کے پاس مسئلہ کشمیر کے حوالے سے نہ تو کوئی واضع پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی قرار داد۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیراسمبلی انتخابات کے نتائج 4 کے بجائے 8 اکتوبر کو آئیں گے

Next Post

یتیم ٹرسٹ کنگن کے انتخابات منعقد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
Next Post
یتیم ٹرسٹ کنگن کے انتخابات منعقد

یتیم ٹرسٹ کنگن کے انتخابات منعقد

این سی کے ساتھ اتحاد قومی مفاد کے لیے کیا گیا: طارق حمید قرہ

این سی کے ساتھ اتحاد قومی مفاد کے لیے کیا گیا: طارق حمید قرہ

این سی اور کانگریس کا اتحاد صرف ایک فلمی ڈرامہ: ترون چگ

این سی اور کانگریس کا اتحاد صرف ایک فلمی ڈرامہ: ترون چگ

این سی اقتدار میں آئی تو افسپا ہٹانے کو ترجیح دے گی: عمر عبداللہ

این سی اقتدار میں آئی تو افسپا ہٹانے کو ترجیح دے گی: عمر عبداللہ

پی ڈی پی کے سابق چیف ترجمان سہیل بخاری کانگریس میں شامل

پی ڈی پی کے سابق چیف ترجمان سہیل بخاری کانگریس میں شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »