• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کانگریس – نیشنل کانفرنس الائنس لوگوں کے تشخص کو بچانے کا الائنس ہے:طارق قرہ

کانگریس – نیشنل کانفرنس الائنس لوگوں کے تشخص کو بچانے کا الائنس ہے:طارق قرہ

by امت ڈیسک
05/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ کا کہنا ہے کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان قبل از انتخابات الائنس نے بی جے پی کی جموں وکشمیر میں بچھائی گئی بساط کو درہم و برہم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ الائنس کوئی عام الائنس نہیں ہے بلکہ یہ الائنس جموں وکشمیر کے لوگوں کے تشخص کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں وسطی شالہ ٹینگ اسمبلی حقلے پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ اس دورن ان کے ہمراہ پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد تھی۔انہوں نے کہا: ‘اگر این ڈی اے کے الائنسز ٹھیک ہیں تو ان کو ہماری الائنس سے تکلیف کیوں ہے در اصل جو انہوں نے (بی جے پی نے) یہاں ایک بساط بچھائی تھی وہ اس الائنس سے درہم و برہم ہوگئی’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہ الائنس کوئی عام الائنس نہیں ہے بلکہ یہ لوگوں کے تشخص کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے،آئندہ نسلوں کو بچانے کے لئے اور آئینی حقوق کی بحالی کے لئے کیا گیا ہے’۔

مسٹر قرہ نے کہا کہ یہ الائنس انتخابی فوائد یا حکومت حاصل کرنے کے لئے نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس الائنس کا سب سے بڑا مقصد بی جے پی کو یہاں سے نکالنا ہے۔

آزاد امید واروں کے میدان میں اترنے کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف صدر نے کہا: ‘یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کو کشمیر میں آزمایا جا رہا ہے اور یہاں ووٹوں کو تقسیم کرنے کا سلسلہ سال 2014 سے شروع ہوا’انہوں نے کہا: ‘ووٹوں کو تقسیم کرکے کشمیریوں کو بے اختیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘اگر لوگوں نے اس وقت بھی کوتاہی کی تو اس کا اثر آئندہ ایک صدی تک پڑ سکتا ہے’۔
اسمبلی انتخابات کے متعلق بات کرتے ہوئے طارق قرہ نے کہا کہ یہ انتخابات ہماری تقدیر کے انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لین دین کے نہیں بلکہ لوگوں کے تشخص کے انتخابات ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر کے لوگ ہی اس خطے کے حقیقی مالک ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Next Post

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وحید پرہ کے خلاف چارج شیٹ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
این آئی اے نے وحید پرہ کو امریکہ جانے کی  اجازت نہیں دی

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وحید پرہ کے خلاف چارج شیٹ

این سی اقتدار میں آئی تو افسپا ہٹانے کو ترجیح دے گی: عمر عبداللہ

کشمیر کے مفاد کے خلاف فیصلے عالمی سطح پر اجاگر کیے جائیں گے: عمر عبداللہ

قاضی گنڈ حادثہ میں ایک شخص ازجان ، دوسرا زخمی

قاضی گنڈ حادثہ میں ایک شخص ازجان ، دوسرا زخمی

شوپیاں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ:اقلیتی محافظ پر گولیاں چلائیں گئیں تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں، پولیس کا بیان

پونچھ میں 'حادثاتی' گولی چلنے سے سی آئی ایس ایف کانسٹیبل زخمی

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

میرواعظ گھر میں نظر بند، جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »