امت نیوز ڈیسک //
راجوری، 07 ستمبر: پالما علاقے کے نزدیک راجوری-کوٹرنکا روڈ پر گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے ایک طالب علم کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار کے حوالے سے مقامی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ رجسٹریشن نمبر JK11E 8411 والی کار سڑک سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔
اہلکار نے بتایا کہ کار میں طلباء سوار تھے جو اسکول جا رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو بعد میں جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا، جبکہ ان کی شناخت کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ دریں اثناء پولیس نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔









