امت نیوز ڈیسک //
جموں، 17 ستمبر : منگل کی شام ایک فوجی گاڑی سڑک سے لڑھک جانے سے چار فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہاڑی ضلع کے منجاکوٹ علاقے میں فوج کی گاڑی ایک کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار فوجی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ حادثے کے سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے۔










