امت نیوز ڈیسک //
جموں، 20 ستمبر: جمعہ کو کٹھوعہ ضلع کے قریب فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے بعد فوج کا ایک سپاہی ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
عہدیداروں نے جی این ایس کو بتایا کہ فوج کی گاڑی سڑک سے لڑھک کر سکرالا ماتا آشرم روڈ پر گھاٹی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار کی موت ہوگئی اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال بلاور منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں جدید علاج کے لیے ایم ایچ پٹھانکوٹ ریفر کیا گیا۔ اس کے علاوہ مہلوک سپاہی کی لاش کو ایس ڈی ایچ لایا گیا جس کی شناخت رام کشور کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کی شناخت انیل سنگھ (35)، بھوپیندر سنگھ (30)، مہیپال سنگھ (37)، سندر پانڈیا (37) اور لوکیندر سنگھ (26) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ (جی این ایس)