امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عید میلاد النبیؐ کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا: ‘آپؐ کی حیات اور تعلیمات ہمیں نیکی کے راستے پر چلنے اور معاشرے میں ہمدردی، مساوات، محبت اور امن کی قدروں کو مستحکم کرنے کی تحریک دیتی ہیں’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کے روز اپنے پیغام میں کہا: ‘میں حضرت محمدؐ کے یوم پیدائش جس کو عید میلاد النی کے طور پر منایا جاتا ہے، کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘آپؐ کی حیات اور تعلیمات ہمیں نیکی کے راستے پر چلنے اور معاشرے میں ہمدردی، مساوات، محبت اور امن کی قدروں کو مستحکم کرنے کی تحریک دیتی ہیں’۔
منوج سنہا نے دعا کی کہ عالمگیربھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کے لئے آپؐ کی تعلیمات ہمیں احسان، اتحاد اور ہم آہنگی کی راہ پر گامزن کریں۔