امت نیوز ڈیسک //
جموں، 30 ستمبر : ضلع کشتواڑ میں پیر کو بونجوا سڑک حادثہ میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
حکام نے جی این ایس کو بتایا کہ بونجوا علاقے کے قریب ایک آلٹو کار اپنا کنٹرول کھو بیٹھی اور نیچے جاگری۔ اس واقعے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ تینوں زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ان کی شناخت مشتاق احمد میر دختر مہر النساء، طارق حسین ولد غلام محی الدین، بریرہ بانو ولد گلشن احمد میں کے نام سے ہوئی ہے، دیگر دو کی شناخت کا انتظار ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔










