• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میں نے خوف و ہراس سے پاک ماحول بنانے کی کوشش کی: ڈی جی پی

میں نے خوف و ہراس سے پاک ماحول بنانے کی کوشش کی: ڈی جی پی

by امت ڈیسک
30/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: اپنی سروس کے آخری دن جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) آر آر سوین نے پیر کے روز لالچوک کی پرتاب پارک میں واقع بلیدن ستمب (شہیدوں کی یاد گار) پر پہنچ کر قوم کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’میں نے اپنی تیس سالہ سروس کے دوران یہ کوشش کی ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ ایک ایسے ماحول میں زندگی گذاریں جو خوف و دہشت سے پاک ہو اور میں نے اس کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا‘۔

انہوں نے کہا:’ایک پولیس افسر کے لئے بلیدان ستمب کسی عبادت گاہ سے کم نہیں ہے،ہزاروں کی تعداد میں جوانوں نے قوم کے لئے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنی سروس کے آخری دن ان تمام جوانوں کو بھر پور خراج عقیدت پیش کروں‘۔

ان کا کہنا تھا: ’مجھے جموں و کشمیر کے لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع نصیب ہوا، یہ موقع سب کو نصیب نہیں ہوتا ہے میں اس کے لئے خدا، حکومت اور اپنے ساتھیوں کا مشکور ہوں‘۔

ڈی جی پی نے کہا: ’میں نے پورے خلوص کے ساتھ جموں وکشمیر میں دائمی اور وقار کے ساتھ امن قائم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی‘۔
انہوں نے کہا: ’میں نے اپنی سروس کے دوران لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے اور امن، خوشی و خوشحالی لانے کی بھر پور کوشش کی، میں اس کے تمام لوگوں اپنی مائوں، بہنوں ، بھائیوں،بچوں اور بزرگ شہریوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ فراہم کیا‘۔

ان کا کہنا تھا: ‘میرا یقین ہے کہ جموں وکشمیر کے ہر شہری کو پر امن ماحول سے لطف اندوز ہونا چاہئے اور خوف و دہشت سے پاک زندگی گذارنی چاہئے میں سمجھتا ہوں کہ میں اس کو یقینی بنانے کے لئے کوئی موقع نہیں ہاتھ سے نہیں جانے دیا‘۔
قابل ذکر ہے کہ ڈی جی پی آر آر سوین پیر کو ریٹائر ہورہے ہیں۔ نالین پربھات جموں وکشمیر کے نئے ڈی جی پی ہوں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی، 130 کروڑ روپے ضبط، 23 افسران معطل

Next Post

امن، خوشحالی اور فارغ البالی کے متمنی اتحاد کو ووٹ دینا لازمی: فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
اپنی ناکامیوں پر پونچھ میں لوگوں کو ہراساں نہ کریں: فاروق عبداللہ

امن، خوشحالی اور فارغ البالی کے متمنی اتحاد کو ووٹ دینا لازمی: فاروق عبداللہ

لوگوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنا موجودہ لیڈر شپ کا سب سے بڑا چیلنج:سجاد غنی لون

مودی مخالف نعروں پر سجاد لون کو پول باڈی کا نوٹس

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

کشتواڑ حادثے میں 2 ازجان، 3 دیگر زخمی

بڈگام میں چار سالہ بچے کو تیندوے نے نوالا بنایا

بڈگام میں چار سالہ بچے کو تیندوے نے نوالا بنایا

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: صبح نو بجے تک 11.60 فیصد ووٹنگ

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: صبح نو بجے تک 11.60 فیصد ووٹنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »