امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 24 اکتوبر: جنوبی کشمیر کے بٹہ گنڈ ترال علاقے میں جمعرات کی صبح ایک غیر مقامی مزدور کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے جی این ایس کو بتایا کہ مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں یوپی کا ایک غیر مقامی مزدور زخمی ہوا۔ اسے دائیں انگلی میں چوٹ آئی ہے۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ ہم اس حقیقت کا پتہ لگا رہے ہیں کہ وہ کس طرح زخمی ہوا۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔(جی این ایس )










