• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
تشدد اور طاقت نہیں پُر امن مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ:میرواعظ

تشدد اور طاقت نہیں پُر امن مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ:میرواعظ

by امت ڈیسک
25/10/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر/میرواعظ کشمیر اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ایک بار پھر عالمی سطح پر بدلتے جغرافیائی سیاسی منظر نامے کے پیش نظر متنازعہ مسائل کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حریت کانفرنس اپنے قیام سے لیکر آج تک اپنے اس دستوری موقف پر سختی سے قائم ہے کہ مسائل کو طاقت اور تشدد سے نہیں بلکہ بامعنی مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔بھیجے گئے پریس بیان میں میرواعظ محمد عمر فاروق نے ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ اگست 2019 سے ساڑھے چار سال تک وہ اپنے گھر میں نظر بند رہے اور اس کے بعد گزشتہ دنوں پہلی بار اپنے قریبی ساتھیوں پروفیسر عبدالغنی بٹ، بلال غنی لون، مولانا مسرور عباس انصاری کے ساتھ پہلی میٹنگ ہوئی۔ یہ ایک جذباتی لمحہ تھااور اس دوران ہم نے اپنے ان تمام ساتھیوں بشمول سید علی گیلانی، مولانا محمد عباس انصاری، محمد مصدق عادل، محمدا شرف صحرائی جو میری نظر بندی کے دوران انتقال کر گئے تھے کو یاد کیا اور اس کے ساتھ جیلوں میں مقید محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ، محترمہ آسیہ اندرابی، شاہد الاسلام، جناب نعیم احمد خان، محمد قاسم فکتو ، مسرت عالم ، پیر حفیظ اللہ اور ایاز اکبر شامل ہیںکی مسلسل حراست پر بھی میٹنگ میں تشویش کا اظہار کیا۔

میرواعظ نے کہا کہ 1993 میں جب حریت کانفرنس کی تشکیل ہوئی اس وقت جموںوکشمیر میں عسکریت اپنے عروج پر تھی اور اس وقت کی مشکل صورتحال میں بھی حریت کانفرنس نے تنازع کشمیر کے پر امن حل کی وکالت کی اور30سال کا عرصہ گذرجانے کے بعد آج بھی حریت کانفرنس اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ تشدد اور طاقت نہیں بلکہ پر امن مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے۔

میرواعظ نے بھارت کے وزیراعظم شری نریندر مودی جی کے BRICSسربراہی اجلاس میں دیئے گئے بیان جس میں جناب مودی نے کہا کہ یہ دور تشدد کا نہیں بلکہ ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کا دور ہے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حریت کانفرنس نے مسئلہ کے حل کے حوالے سے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر ہی زور دیا ہے اور ہم نے آنجہانی شری اٹل بہاری واجپائی، شری منموہن سنگھ اور مرحوم جنرل پرویز مشرف کے ساتھ بھی مذاکرات کے کئی دور کئے ہیں اور آج بھی ہم حکومت ہندوستان کے ساتھ اس دیرینہ تنازع کے حل کیلئے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ان تیس برسوں کے دوران بہت خون بہاہے اور ابھی حالیہ دنوں میں ہی گگن گیر اور اب گلمرگ جیسے ہائی سیکورٹی زون میں بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جو کہ بہت سنگین معاملات ہیں لہٰذا ان کی تحقیقات ہونی چاہئے۔اس موقعہ پر مرحوم مزاحمتی قائدین کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی طور فاتحہ خوانی کی گئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ریاستی درجے کی بحالی میں تاخیر لوگوں کے خلاف گناہ ہے:سجاد لون

Next Post

غلطی کے مرتکب افسران کو بخشا نہیں جائے گا :نائب وزیر اعلیٰ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
غلطی کے مرتکب افسران کو بخشا نہیں جائے گا :نائب وزیر اعلیٰ

غلطی کے مرتکب افسران کو بخشا نہیں جائے گا :نائب وزیر اعلیٰ

پونچھ میں ایل او سی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہری زخمی

پونچھ میں ایل او سی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہری زخمی

ایل جی نے سرینگر کے اہم انفراسٹرکچر ، سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا معائینہ کیا

ایل جی نے سرینگر کے اہم انفراسٹرکچر ، سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا معائینہ کیا

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

کولگام میں سڑک حادثے میں فوجی ہلاک، 8 زخمی

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

کولگام کے اہربل ویشو نالہ سے خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »