امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 9 نومبر :شمالی کشمیر کے سوپور کے رام پورہ علاقے میں ہفتہ کو جاری جھڑپ میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں اب تک ایک جنگجو مارا گیا ہے۔ افسر نے مزید کہا کہ آپریشن کے اختتام پر مارے گئے جنگجو کی شناخت کا پتہ لگایا جائے گا۔
اس سے قبل علاقے میں کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد رام پورہ ؛علاقے میں ایک آپریشن شروع کیا گیا تھا۔










