امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 17 نومبر : ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں اتوار کو ایک سرکاری ملازم کی پھسلن سے موت ہو گئی۔
عہدیداروں نے جی این ایس کو بتایا کہ محکمہ سوئل منیجمنٹ کا ایک ملازم مبینہ طور پر وازباگ فاریسٹ نرسری کے قریب پھسل گیا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
اس کی شناخت فاروق احمد کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ جب یہ رپورٹ تیار کی جا رہی تھی تب گرنے کی وجہ دستیاب نہیں تھی۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔(جی این ایس)









