• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر کے سیاسی پہلو کے حل کے لئے بات چیت لازمی: میر واعظ عمر فاروق

کشمیر کے سیاسی پہلو کے حل کے لئے بات چیت لازمی: میر واعظ عمر فاروق

by امت ڈیسک
18/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ کشمیر کے سیاسی پہلو کے حل کے لئے معنی خیز بات چپت کو آگے بڑھانا لازمی ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی کہا: ‘ہم چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کو حل ہی طرف لے جایا جائے، ہم غیر یقینی صورتحال میں نہیں رہنا چاہتے ہیں’۔
میر واعظ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘مسائل بات چیت سے حل ہوتے ہیں بندوق یا تشدد سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے ہماری طرف سے بار بار یہ کوشش رہتی ہے کہ کشمیر کے سیاسی پہلو کو حل کرنے کے لئے بات چیت کا عمل آگے بڑھنا چاہئے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘کشمیر میں نئی حکومت بنی ہے لوگوں کے روز مرہ کے مسائل کو حل کرنا اس حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن جہاں تک کشمیر کے سیاسی پہلو کا تعلق ہے تو اس کے لئے نئی دلی کو اپنی سوچ بدلنی چاہئے’۔
عمر فاروق نے کہا: ‘ہم چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کو حل کی طرف لے جایا جائے ہم غیر یقینی صورتحال میں نہیں رہنا چاہتے ہیں، ہم کشت و خون نہیں چاہتے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے سرحدوں پر جنگ بندی سے دونوں طرف رہنے والے لوگوں کو راحت نصیب ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘یہ ایک اچھی بات ہے ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملک مزید آگے بڑھیں اور دونوں کے درمیان تجارت، بس سروس دوبارہ شروع ہوجائے’۔
انہوں نے کہا: ‘دو ہفتے قبل ہمارے خاندان کے ایک بزرگ سرحد پار انتقال کرگئے لیکن ہم موجودہ صورتحال کے باعث وہاں نہیں جا سکے’۔
میر واعظ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک کے درمیان رابطہ بڑھ گیا تھا اور لوگوں کو بھی فائدہ ہوا تھا لہذا اس کو دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا: ‘یہ مرکزی حکومت کے ہاتھوں میں ہے اگر وہ مثبت اشارہ دیتے ہیں تو جموں وکشمیر کی قیادت بھی اس کو آگے بڑھائے گی’۔
ان کا کہنا تھا: ‘مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی قیادت بھی سمجھتی ہے کہ معاملات کو گفت و شنید سے حل کرنے کی ضرورت ہے’۔
بلڈوزر پالیسی کے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کےبارے میں پوچھے جانے پر عمر فاروق نے کہا: ‘ہم عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، من مانی کی بنیاد پر ایک کمیونٹی کو ٹارگیٹ کیا جا رہا تھا’۔
انہوں نے کہا: ‘اس سے بھی بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وقف ایکٹ کے حوالے سے جے پی سی بنایا گیا ہے ہم نے جے پی سی کے ذمہ داروں کو ایک خط بھیجا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘امید ہے کہ ہمیں اپنے تحفظات ان تک پہنچانے کے لئے وقت دیا جائے گا’۔
انہوں نے کہا: ‘وقف ایک شرعی مسئلہ ہے اس میں حکومت کی مداخلت بے جا ہے تاہم اس میں بہتری کے لئے اقدام کئے جائیں گے’۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجوری میں ڈمپر سے ٹکرانے سے 18 سالہ لڑکی کی موت

Next Post

شوپیاں میں ملی ٹنٹوں کے زیر زمین ٹھکانے کا پردہ فاش: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

05/02/2026
کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

05/02/2026
ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

05/02/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کا مسئلہ وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھاؤں گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
Next Post
شوپیاں میں ملی ٹنٹوں کے زیر زمین ٹھکانے کا پردہ فاش: پولیس

شوپیاں میں ملی ٹنٹوں کے زیر زمین ٹھکانے کا پردہ فاش: پولیس

اننت ناگ میں منشیات فروشوں کی 1.5کروڑ روپیہ کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق :پولیس

اننت ناگ میں منشیات فروشوں کی 1.5کروڑ روپیہ کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق :پولیس

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

اننت ناگ میں 45 سالہ شخص ٹپرکی زد میں آکر ازجان

سرما سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ،کار اور بائیکز کی بجائے اپنے بچوں کو پیار دیں :صوبائی کمشنر کشمیر

سرما سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ،کار اور بائیکز کی بجائے اپنے بچوں کو پیار دیں :صوبائی کمشنر کشمیر

چار دسمبر کو ہونے والے تیسری ، چھٹی اور نویں جماعت کے امتحانات اب9 دسمبر کو منعقد ہوں گے: محکمہ تعلیم کشمیر

چار دسمبر کو ہونے والے تیسری ، چھٹی اور نویں جماعت کے امتحانات اب9 دسمبر کو منعقد ہوں گے: محکمہ تعلیم کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »