• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرما سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ،کار اور بائیکز کی بجائے اپنے بچوں کو پیار دیں :صوبائی کمشنر کشمیر

سرما سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ،کار اور بائیکز کی بجائے اپنے بچوں کو پیار دیں :صوبائی کمشنر کشمیر

by امت ڈیسک
19/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: صوبائی کمشنر کشمیر ،وجے کماربدھوری نے منگل کے روز کہا کہ صوبائی انتظامیہ نے ہر طرح کے موسمی چیلنجز سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کی ہیں جبکہ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قیمتوں کار اور بائیکز کی بجائے پیار ومحبت دیں ،تاکہ ٹینگ پورہ سرینگر جیسے حادثات سے بچا جاسکے ۔

سرینگر میں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر ،وجے کماربدھوری نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال موسم سرما کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہر طرح کی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ کو بھی اس ضمن میں بریفنگ دی گئی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ بجلی ،پانی کی سپلائی کیساتھ ساتھ رابطہ سڑکوں کی بحالی اور صحت سہولیات کی فراہمی کے علاوہ فورڈ سپلائی کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ’اگر خدا نا خواستہ کسی بھی وجہ سے قومی شاہراہ سات روز بھی بند رہتی ہے ،انتظامیہ نے اس قدر تیاریاں کی ہیں ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑسکتا ہے ‘ ۔

انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکوں کے حوالے سے بنیادی ڈھانچے کو اس قدر وسعت دی گئی ہے کہ ایسی نوبت نہیں آئے گی ۔ان کا کہناتھا کہ گزشتہ دو مرتبہ ہوئی برفباری کے دوران رابطہ سڑکوں کو فوری طورپر بحال کردیا گیا ۔صنعت نگر فلائی اوور کی تکمیل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے لئے مارچ ۔اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے اور موسمی حالات نے ساتھ دیا تو یہ پروجیکٹ نوگام اور بمنہ پلوں کی طرح ہی اپنے وقت پر مکمل کیا جائے گا ۔جبکہ سیمنٹ کدل کے پروجیکٹ کو بھی اپنی مدت کے دوران پائیہ تکمیل کو پہنچا یا جائے گا ۔

اس دوران صوبائی کمشنر کشمیر ،وجے کماربدھوری نے ٹینگ پورہ سرینگر کے المناک سڑک حادثے کا ایک مرتبہ پھر ذکر کرتے ہوئے کہا ’بچے ہمارا مستقبل ہیں ،ان پر دھیان رکھنے کی ضرورت ہے ،والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں پیار دیں ،محبت دیں لیکن اس طرح کی گاڑی یا سکوٹی نہ دیں،تو بہتر ہوگا ۔‘

ان کا کہناتھا ’ کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف ٹریفک پولیس نے ایک ایکشن پلان مرتب کیا ہے ،جس پر سنجیدگی سے عمل در آمد کیا جارہا ہے جبکہ کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں 45 سالہ شخص ٹپرکی زد میں آکر ازجان

Next Post

چار دسمبر کو ہونے والے تیسری ، چھٹی اور نویں جماعت کے امتحانات اب9 دسمبر کو منعقد ہوں گے: محکمہ تعلیم کشمیر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

03/02/2026
اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

03/02/2026
کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

03/02/2026
جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

امت شاہ کا 5 سے 7 فروری تک جموں و کشمیر کا دورہ، تین روزہ دورے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ

03/02/2026
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

03/02/2026
ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

03/02/2026
Next Post
چار دسمبر کو ہونے والے تیسری ، چھٹی اور نویں جماعت کے امتحانات اب9 دسمبر کو منعقد ہوں گے: محکمہ تعلیم کشمیر

چار دسمبر کو ہونے والے تیسری ، چھٹی اور نویں جماعت کے امتحانات اب9 دسمبر کو منعقد ہوں گے: محکمہ تعلیم کشمیر

وادی کشمیر میں کم عمر طلبہ کی ڈرائیونگ پر پابندی عائد

وادی کشمیر میں کم عمر طلبہ کی ڈرائیونگ پر پابندی عائد

نیشنل کانفرنس – کانگریس الائنس میں کوئی ایمانداری نہیں ہے: محبوبہ مفتی

اسمبلی میں خصوصی درجے کا مسئلہ اٹھانے پر محبوبہ مفتی کی پارٹی کے تین ارکان اسمبلی کی سراہنا

ممتاز سماجی کارکن مزمل محمود کو باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا

ممتاز سماجی کارکن مزمل محمود کو باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا

جوینائل جسٹس بورڈ گاندربل نے پولیس اسٹیشن گاندربل کا دورہ کیا

جوینائل جسٹس بورڈ گاندربل نے پولیس اسٹیشن گاندربل کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »