• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسمبلی انتخابات سے قبل انجنیر رشید کی غیرمشروط رہائی کو ممکن بنایا جائے : عوامی اتحاد پارٹی

انجینئر رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج

by امت ڈیسک
20/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ جموں و کشمیر ٹیرر فنڈنگ ​​کیس کے ملزم اور بارہمولہ کے ایم پی انجینئر رشید کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر آج 20 نومبر کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔ ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ فیصلہ سنائیں گے۔ حالانکہ درخواست ضمانت پر فیصلہ کل 19 نومبر کو سنایا جانا تھا۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 13 نومبر کو کہا تھا کہ انجینئر رشید کے خلاف درج کیس کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کہا تھا کہ چونکہ ملزم رکن پارلیمنٹ بن چکے ہیں۔ اس لیے وہ 20 نومبر کو اس بات پر غور کرے گی کہ آیا کیس کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں منتقل کیا جائے یا نہیں۔

دو اکتوبر کو عبوری ضمانت دی گئی:

انجینئر رشید نے 28 اکتوبر کو تہاڑ جیل میں خودسپردگی کی تھی۔ 10 ستمبر کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انجینئر رشید کو جموں و کشمیر میں انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے دو اکتوبر تک عبوری ضمانت دی تھی۔ اس کے بعد عدالت نے انجینئر رشید کی عبوری ضمانت میں دو بار توسیع کی تھی۔

انجینئر رشید بارہمولہ سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں:

انجینئر رشید نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں این سی امیدوار عمر عبداللہ کو تقریباً ایک لاکھ ووٹوں سے شکست دی تھی۔ انجینئر رشید کو این آئی اے نے 2016 میں گرفتار کیا تھا۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 16 مارچ 2022 کو حافظ سعید، سید صلاح الدین، یاسین ملک، شبیر شاہ اور مسرت عالم، انجینئر رشید، ظہور احمد وٹالی، بٹہ کراٹے، آفتاب احمد شاہ، اوتار احمد شاہ، نعیم خان، بشیر احمد بٹ عرف پیر سیف اللہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا گیا۔

این آئی اے کے مطابق لشکر طیبہ، حزب المجاہدین، جے کے ایل ایف، جیش محمد جیسی تنظیموں نے پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کی مدد سے جموں و کشمیر میں عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر حملے اور تشدد کو انجام دیا۔ 1993 میں آل پارٹی حریت کانفرنس کا قیام علیحدگی پسند سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے کیا گیا۔

این آئی اے کے مطابق۔ حافظ سعید نے حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر حوالا اور دیگر چینلز کے ذریعے دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کے لیے رقم کا لین دین کیا۔ انہوں نے اس رقم کو وادی میں بدامنی پھیلانے، سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے، اسکولوں کو جلانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں چار منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ بھی برآمد

Next Post

پنجاب سڑک حادثے میں اننت ناگ کا نوجوان جاں بحق، بھائی زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
Next Post
*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

پنجاب سڑک حادثے میں اننت ناگ کا نوجوان جاں بحق، بھائی زخمی

دفعہ 370کی منسوخی کے لئے پی ڈی پی براہ راست ذمہ دار :ناصر اسلم وانی

دفعہ 370کی منسوخی کے لئے پی ڈی پی براہ راست ذمہ دار :ناصر اسلم وانی

بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

ہندوارہ میں اشتہاری مجرم گرفتار:پولیس

کشمیر کی صورتحال قابو میں ہے: آئی جی سی آر پی ایف

کشمیر کی صورتحال قابو میں ہے: آئی جی سی آر پی ایف

گاندربل میڈیا کونسل نے اعجاز  تانترے کی بااثر مردوں کے ایوارڈ 2024 پر دلی مبارکباد پیش کیا

گاندربل میڈیا کونسل نے اعجاز تانترے کی بااثر مردوں کے ایوارڈ 2024 پر دلی مبارکباد پیش کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »