• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایل جی  نے نوجوانوں سے ایک مضبوط اور وِکست بھارت کی تعمیر کیلئے مل کر کام کرنے پر دیا زور

ایل جی نے نوجوانوں سے ایک مضبوط اور وِکست بھارت کی تعمیر کیلئے مل کر کام کرنے پر دیا زور

by امت ڈیسک
06/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کنونشن سینٹر میں اے بی وِی پی کے طلباءایکسپیئرینس اِن اِنٹرسٹیٹ لیونگ (ایس اِی آئی ایل)اَقدام کے تحت جموں کا دورہ کرنے والے شمال مشرقی رِیاستوں کے نوجوانوں سے بات چیت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایک مضبوط اور وِکست بھارت کی تعمیر کے لئے مل کر کام کریں۔اُنہوں نے کہا،” میں چاہتا ہوں کہ ہمارے نوجوان معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقوں کی ضروریات اور اُمنگوں پر توجہ مرکوز کریں تاکہ وہ ترقیاتی عمل میں حصہ لے سکیں اور ہمہ جہت ترقی میں اپنا حصہ اَدا سکیں۔“منوج سِنہانے اَپنے خطاب میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وِی پی) کے اِس اقدام کی ستائش کی جس کا مقصد اتحاد کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو کثرت میں وحدت کا تجربہ کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا،”مجھے اِس بات پر بے حد فخر ہے کہ دُنیا کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد اپنے قیام سے ہی جغرافیائی فاصلے کو ختم کرکے اتحاد اور بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط بنانے میں اہم رول اَدا کر رہی ہے اور نوجوانوں کو ہندوستان کی ثقافت سے جوڑ رہی ہے۔“1965 ءمیں شروع کئے گئے ایس ای آئی ایل پروگرام نے شمال مشرقی خطے کے نوجوانوں اور ملک کے باقی حصوں کے درمیان ایک جذباتی پل بنایا ہے۔ یہ شاندار اَقدام اپنے نصب العین ”ایک ملک، ایک لوگ۔ ایک ثقافت“ کے ساتھ” ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت“کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور نوجوانوں کو حقیقی معنوں میں کثرت میں وحدت کو سمجھنے اور جینے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ایس اِی آئی ایل پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ ہر طالب علم ایک مقامی کنبے کے ساتھ رہتا ہے جو انہیں مہمانوں کے طور پر نہیں بلکہ کنبے کے ممبروں کے طور پر دیکھتا ہے۔ اِس سے طلبا¿ کو مقامی ثقافت اور طرز ِزندگی کو سمجھنے کا موقعہ ملتا ہے جبکہ میزبان کنبوںکو بھی بھارت کے ثقافتی تنوع کا تجربہ کرنے کا موقعہ ملتا ہے۔اُنہوں نے کہا ،” تنوع کے درمیان اتحاد کی بنیادی بنیاد ہمارا جذباتی رشتہ ہے اور جموں میں قیام کے دوران تمام طلبانے اسے کنبوں کے درمیان محسوس کیا ہوگا۔ مجھے اُمید ہے کہ نوجوانوں نے اپنے دورے کے دوران اتحاد کے جو نظریات اور اقدار سیکھے ہیں وہ زندگی بھر ان کی رہنمائی کریں گے۔“

لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شمال مشرقی ریاستوں کے ترقیاتی سفر پر بھی بات کی۔ اُنہوں نے شمال مشرقی ریاستوں کی ممتاز شخصیات کو خراج ِعقیدت پیش کیا اور قوم کی تعمیر میں ان کی خدمات کو یاد کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بڑی تعداد میں شمال مشرقی علاقے کا دورہ کریں اور اَپنی قدرتی خوبصورتی اور گرمجوشی سے مہمان نوازی کا تجربہ کریں۔ اُنہوں نے دورہ کرنے والے نوجوانوں سے کہا کہ وہ نئے جموں کشمیر کے سفیر بنیں۔اِس موقعہ پر شمال مشرقی رِیاستوں کے طلبا¿ نے ایس اِی آئی ایل پروگرام کے اَپنے تجربات کو بھی اِشتراک کیا۔میزبان کنبے جہاں نوجوان مندوبین دورے کے دوران ٹھہرے تھے اُنہیں بھی لیفٹیننٹ گورنر نے مُبارک باد دی۔

اِس برس ایس اِی آئی ایل پہل کے تحت منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، آسام، تریپورہ، میزورم، اروناچل پردیش اور سکم کے 30 طالب علموں نے جموں کا دورہ کیا اور ہر طالب علم کو ایک مقامی کنبے کے رکن کے طور پر رہنے کا موقع ملا۔ جموں میں قیام کے دوران مندوبین نے خطے کے امیر ورثے اور روایات کو سمجھنے کے لئے مختلف اِستفساری سیشنوں، ثقافتی پروگراموں اور تعلیمی دوروں کا بھی تجربہ کیا۔اِس موقعہ پرممبران قانون ساز اسمبلی یودھویر سیٹھی اور ڈاکٹر نریندر سنگھ رینہ ،خصوصی مدعو اور ممبر ڈاکٹر ناگیش ٹھاکر، ، نیشنل ایگزیکٹیو کونسل، اے بی وی پی،صدر اے بی وی پی جموں و کشمیر ڈاکٹر اجے شرما، سیکرٹری اے بی وی پی جموں و کشمیر سنک شریوات اور اے بی وی پی کے دیگر ارکان اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

طبی لاپرواہی کے باعث سوپور نجی اسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل

Next Post

ٹرمپ غزہ پر امریکی قبضے کو لے کر بضد، اسرائیل نے تیاری شروع کر دی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
ٹرمپ غزہ پر امریکی قبضے کو لے کر بضد، اسرائیل نے تیاری شروع کر دی

ٹرمپ غزہ پر امریکی قبضے کو لے کر بضد، اسرائیل نے تیاری شروع کر دی

محبوبہ مفتی کی صدارت میں پی ڈی پی کا اہم اجلاس منعقد، لوگوں کو درپیش مشکلات پر بات چیت

محبوبہ مفتی کی صدارت میں پی ڈی پی کا اہم اجلاس منعقد، لوگوں کو درپیش مشکلات پر بات چیت

ایپ ٹیک معاملہ :جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے عرضی سنگل بینچ کو پاس منتقل کی

جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کیلئے 5 اراکین کی نامزدگی،حمتی سماعت 20مارچ کو

اندھا دھند گرفتاریوں سے خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوا ہے :یوسف تاریگامی

اندھا دھند گرفتاریوں سے خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوا ہے :یوسف تاریگامی

عید الاضحیٰ سادگی سےمنائی جائے اور معاشرہ کے غریب اور ضرورت مندوں کا خیال رکھاجائے: میر واعظ

پولیس میرواعظ کی سیکورٹی کر سکتی ہے بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »