امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر ہائی کورٹ نےجموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کو یونین ٹیریٹری کی قانون ساز اسمبلی میں پانچ ارکان نامزد کرنے کے اختیار کو چیلنج کرنے والی مفاد عامہ عرضی کی حتمی سماعت 20 مارچ کو مقرر کر دی ہے۔
جسٹس سنجیو کمار اور جسٹس راجیش سکری پر مشتمل دور کنی بینچ نے دونوں فریقین کو ہدایت دی کہ وہ 20 مارچ تک تمام جوابی دلائل اور تحریری بیانات مکمل کریں تاکہ حتمی سماعت ہو گی۔ سماعت کے دوران، سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے مد عاعلیہان کی طرف سے پیشی دی، جب کہ سینئر سپریم کورٹ وکیل ڈاکٹرا بھیشیک منو سنگھوی اور ڈی کے کھجور یانے درخواست گزار ر ویندر شرما کی نمائندگی کی۔ عدالت نے کہا کہ 20 مارچ کو بھینچ پورے دن کے لیے دستیاب ہو گا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں، چیف جسٹس تاشی ربستان نے پانچ ایم ایل ایز کی نامزدگی سے متعلق عوامی مفاد کی اس عرضی کی سماعت کے لیے ایک خصوصی بینچ تشکیل دیا تھا۔ 14 اکتوبر کو ، سپریم کورٹ نے اس عرضی کو سننے سے انکار کر دیا تھا اور درخواست گزار کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی تھی۔
یہ عرضی جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ کی ان دفعات کو چیلنج کرتی ہے جو ایل جی کو پانچ ایم ایل ایز نامزد کرنے کا اختیار دیتی ہیں۔ درخواست گزار شرما کے مطابق، ایل جی کو ان نامزدگیوں سے قبل وزراء کی کو نسل کی مدد اور مشورہ لینا ضروری ہے ، بصورت دیگر یہ دفعات آئین کی بنیادی روح اور ڈھانچے کے خلاف سمجھی جائیں گی۔
ایک متعلقہ پیش رفت میں ، ریٹائرڈ سرکاری افسر رویندر سنگھ اور جموں و کشمیر شر نار تھی ایکشن کمیٹی کے صدر گر دیو سنگھ نے ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں انہیں فریق بنانے اور پی آئی ایل میں مداخلت کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ ان کی نمائندگی ایڈوکیٹ ایس ایس احمد کر رہے ہیں۔









