امت نیوز ڈیسک //
جموں: اتوار کو جموں اور کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ گولی باری کا ایک مختصر تبادلہ ہوا، سیکورٹی حکام نے بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ گلپور سیکٹر میں صبح 11.30 بجے کے قریب ایل او سی کے ایک جنگلاتی علاقے سے ہندوستانی فوج کی ایک چوکی فائرنگ کی زد میں آگئی۔
انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کا تبادلہ بہت مختصر وقت تک جاری رہا۔
حکام نے بتایا کہ ہندوستانی جانب سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کے پیچھے پاکستانی فوج کا ہاتھ تھا یا وہ ملی ٹینٹ تھے جو جنگلوں میں چھپے ہوئے تھے اور کسی موقع کا انتظار کر رہے تھے۔









