امت نیوز ڈیسک //
کٹھوعہ، 8 مارچ، کے این ٹی: کٹھوعہ ضلع کے بلاور کے بالائی علاقوں سے لاپتہ ہونے والے تین شہری مردہ پائے گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے ڈرون نگرانی کے ذریعے لاشیں دریافت کیں۔
حکام نے ابھی تک عسکریت پسندوں سے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے، لیکن بلاور میں کشیدگی برقرار ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ممبر اسمبلی بلور ستیش کمار نے کل لاپتہ افراد کا مسئلہ قانون ساز اسمبلی میں اٹھایا تھا۔ ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ تینوں کی موت کی وجہ بتانا قبل از وقت ہو گا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ تمام لاشیں بلاور کے بالائی علاقوں میں ایک نالے کے قریب سے ملی ہیں۔









