امت نیوز ڈیسک //
حیدرآباد : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل میچ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی۔
چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ٹیم انڈیا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پالیا۔ بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔











