امت نیوز ڈیسک //
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کو وعدے کے مطابق ریاستی درجہ واپس ملے گا، تاہم اس کے لیے کوئی حتمی وقت نہیں دیا جا سکتا۔
ایک سمٹ کے دوران بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پرامن اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے اور ریاستی درجہ بھی بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاہم، یہ کب ہوگا، اس کا اعلان عوامی پلیٹ فارم پر ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں 40 سال بعد ایسا الیکشن ہوا جہاں دوبارہ پولنگ کی ضرورت نہیں پڑی، نہ آنسو گیس استعمال ہوئی، نہ گولیاں چلیں، اور ووٹر ٹرن آؤٹ 60 فیصد ریکارڈ کیا۔










