امت نیوز ڈیسک//
شوپیاں: شوپیان ضلع کے شکرو، کیلر علاقے میں منگل کی صبح ملی ٹینٹوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں ۔
پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کو مذکورہ علاقے میں کچھ ملیٹنٹس کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی، جس کے بعد جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے مشترکہ طور پر تلاشی مہم شروع کی۔
پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ’’شوپیاں انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین ملی ٹینٹ مارے گئے ۔‘‘ تاہم مارے گئے افراد کی ابھی تک شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔
اس سے قبل جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں پولیس نے ایسے اشتہار چسپاں کئے تھے جس میں پہلگام حملے میں مبینہ طور پر ملوث ملی ٹینٹوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے والوں کو پیس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔











