• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کمیونٹری بنکر ناکافی، نجی بنکرز کے لیے جلد پالیسی بنائیں گے: وزیر اعلیٰ

کمیونٹری بنکر ناکافی، نجی بنکرز کے لیے جلد پالیسی بنائیں گے: وزیر اعلیٰ

by امت ڈیسک
13/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کپوارہ : جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کا دورہ کرکے گولہ باری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار علاقے کے دورے کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران عمر عبداللہ نے کہا: ’’گولہ باری سے املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم دیگر علاقوں کی نسبت یہاں جانی نقصان نہیں ہوا، جو کہ خوش آئند ہے۔‘‘

کرناہ سمیت لائن آف کنٹرول کے متصل علاقوں میں زیر زمین بنکرز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا: ’’ان علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد مشاہدہ کیا گیا کہ یہاں کمیونٹر بنکرز تعمیر تو کیے گئے ہیں تاہم وہ ناکافی ہیں۔ اور اس طرح کی صورتحال کے دوران جانی نقصان سے بچنے کے لیے نجی بنکرز انتہائی ناگزیر ہیں۔‘‘ عمر عبداللہ نے کہا کہ اس حوالہ سے ان کی حکومت رپورٹ تیار کرکے مرکزی حکومت کو منظوری کے لیے روانہ کرے گی۔

نقصان کا معاوضہ فراہم کیے جانے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ پاکستانی گولہ باری سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگا رہی ہے اور اس کی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی جس کے بعد ایک پالیسی مرتب کرکے عوام کو ہر ممکن سہولت اور راحت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

سیز فائر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا: ’’سیز فائر کا سبھی نے خیر مقدم کیا ہے، ہر ایک شہری امن چاہتا ہے، تاہم نوئیڈا میں بیٹھے ٹی وی اینکرز کو ہی سیز فائر ہضم نہیں ہوتا۔‘‘ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیز فائر کا اعلان اور مسئلہ کشمیر پر ثالثی سے متعلق پوچھے گئے سوال کو عمر عبداللہ نے ٹالتے ہوئے کہا: ’’یہ سوال ڈونلڈ ٹرمپ سے ہی پوچھا جانا چاہئے۔‘‘ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے قوم کے نام دئے گئے گزشتہ شب کے پیغام پر بھی عمر عبداللہ نے کچھ بھی رد عمل ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شوپیان جھڑپ میں تین لشکر ملی ٹینٹ مارے گئے : پولیس

Next Post

وزیراعظم مودی کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، عہدیداروں اور جوانوں سے ملاقات کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
Next Post
وزیراعظم مودی  کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، عہدیداروں اور جوانوں سے ملاقات کی

وزیراعظم مودی کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، عہدیداروں اور جوانوں سے ملاقات کی

کشمیر یونیورسٹی کے  تمام امتحانات 18 مئی تک ملتوی

کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات 18 مئی تک ملتوی

ہند پاک کشیدگی کے دوران مریکہ سے تجارت پر کوئی بات نہیں ہوئی: وزارت خارجہ

ہند پاک کشیدگی کے دوران مریکہ سے تجارت پر کوئی بات نہیں ہوئی: وزارت خارجہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

سرینگر سے حجاج کرام کی روانگی کا دوبارہ آغاز، 642 عازمین آج ہوئے روانہ

سرینگر سے حجاج کرام کی روانگی کا دوبارہ آغاز، 642 عازمین آج ہوئے روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »