• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے نفاذ کی صورتحال واضح ہو: محمد یوسف تاریگامی

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے نفاذ کی صورتحال واضح ہو: محمد یوسف تاریگامی

by امت ڈیسک
28/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے سیب، چیری، اخروٹ جیسی فصلوں پر حالیہ ناساز گار موسمی حالات سے پڑنے والے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے نفاذ کی صورتحال واضح ہونی چاہئے۔انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ ان فصلوں کے بارے میں وضاحت کرے جو اسکیم کے تحت آتے ہیں۔

موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘گذشتہ کئی دنوں سے ناساز گار موسمی صورتحال جیسے تیز ہوائیں چلنے، تیز بارشیں ہونے اور شدید ژالہ باری ہونے سے فصلوں خاص کر میوہ فصل سیب وغیرہ پر بہت ہی منفی اثرات پڑ گئے ہیں، ہمارے پاس آنسوئوں کے سوا کچھ بچا نہیں ہے’۔ان کا کہنا ہے: ‘اگر ہم روز مرہ کے معاملات کو نظر انداز کریں گے تو سیاست بے معنی سی چیز رہ جاتی ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ہماری دستکاری کا حال پہلے ہی ٹھیک نہیں تھا، پھر ہماری سیاحت کو دھچکا لگ گیا، اور اب ہماری زراعت خاص کر میوہ صنعت جو کشمیر کی معیشت کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے، خراب موسمی صورتحال کی نذر ہو رہی ہے’۔

مسٹر تاریگامی نے کہا: ‘سال 2015 – 2016 میں مرکزی حکومت نے پردھان منتری فصل بیما یوجنا اسکیم متعارف کی تھی جس کو سال 2016 – 2017 میں یہاں بھی لاگو کیا گیا تھا اس میں مرکزی حکومت کا 90 فیصد شیئر تھا جبکہ ریاست اور کاشتکاروں کا 2 فیصد تھا، تین ایجنسیوں کو اس کا ٹھیکہ بھی دیا گیا تھا اور ان کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں’۔انہوں نے کہا: ‘لیکن آج تک ہمیں معلوم نہیں ہے کہ جموں وکشمیر خاص کر کشمیر میں اس اسکیم کی صورتحال کیا ہے، کیا ہمارے فروٹ جیسے سیب، چیری، اخروٹ اس اسکیم کے دائرے میں آتے ہیں یا نہیں’۔انہوں نے کہا کہ ہم اس اسکیم کی صورتحال کو جاننا چاہتے ہیں جو سرکار کی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجوہ سرکار کو اس سیکٹر کو ترجیحی بنیادوں پر لینا چاہئے اور اس میں پہل کرکے اور وسائل کا انتظام کرکے متاثرین کے لئے معقول معاوضے کو یقینی بنانا چاہئے۔رکن اسمبلی نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس ضمن میں اقدام کریں تاکہ ماتثرین کی بھر پور اور بر وقت مدد کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

طلبہ کو سیر کیلئے پہلگام، گلمرگ بھیجا جائے، سیاحت کو فروغ ملے گا: وزیر اعلی

Next Post

کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
وادی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکے درجے کے برف و باراں کا امکان

کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان

غیر قانونی تارکین وطن قومی سالمیت کےلئے چیلنج : دھنکھر

غیر قانونی تارکین وطن قومی سالمیت کےلئے چیلنج : دھنکھر

حکمران اتحاد کے ایم ایل اے 6 کمیٹیوں کی سربراہی کریں گے، اپوزیشن  3

حکمران اتحاد کے ایم ایل اے 6 کمیٹیوں کی سربراہی کریں گے، اپوزیشن 3

حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار شہید، اسرائیلی وزیراعظم کا دعویٰ

حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار شہید، اسرائیلی وزیراعظم کا دعویٰ

شوپیاں میں مشترکہ آپریشن کے دوران لشکر کے دو ہائبرڈ ملی ٹنٹ گرفتار، اسلحہ برآمد

شوپیاں میں مشترکہ آپریشن کے دوران لشکر کے دو ہائبرڈ ملی ٹنٹ گرفتار، اسلحہ برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »