• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سری لنکن مسلمان رواں سال حج نہیں کرسکیں گے

حج کا تیسرا دن: قربانی کے ساتھ ساتھ بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے علاوہ طوافِ زیارت کی ادائیگی

by امت ڈیسک
06/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
مکۃ المکرمۃ: آج دس ذی الحجہ (عید الاضحیٰ) کو صبح سویرے ہی مسجد حرام کے اطراف چہار جانب اللہ کے مہمانوں سے بھر گئے۔ حجاج کرام نے نماز ادا کی اور اس درمیان یکے بعد دیگرے طوافِ زیارت کے ساتھ ساتھ قربانی کا فریضہ ادا کیا۔ حجاج کرام کی ایک بڑی تعداد ایمان اور روحانیت سے لبریز ماحول میں طوافِ افاضہ (طوافِ زیارت) ادا کر رہے ہیں۔ اس دوران اُنھیں مکمل اطمینان، حفاظت اور شان دار خدمات کا ماحول میسر رہا۔

اس سے قبل آج جمعہ کے روز نماز فجر کے بعد حجاج کرام کے قافلے مزدلفہ سے منیٰ کی جانب روانہ ہوئے۔ منیٰ پہنچ کر حجاج کرام نے بڑے جمرہ (الجمرۃ العقبہ) کو سات کنکریاں ماریں۔ اس سے قبل جمعرات کے روز حجاج نے عرفات کے میدان میں رُکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا اور پھر رات مزدلفہ میں گزاری۔ اللہ کے ان مہمانوں کی نقل و حرکت مشاعر مقدسہ کے درمیان مکمل نظم و ترتیب کے ساتھ انجام پاتی رہی۔

ادھر عمومی ادارہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد حرام، صحنِ مطاف، برآمدوں اور کھلی جگہوں کو جدید آلات اور مخصوص نظام کے ذریعے مکمل صفائی سے آراستہ کیا۔ یہ کام حجاج کی آمد سے قبل اور واپسی کے بعد دونوں وقت انجام دیا جاتا ہے۔

قبل ازیں جمعہ کی صبح منیٰ میں واقع جمرات کے مقام پر حجاج کرام نے حج کے اہم رکن رمی جمرہ کبریٰ (الجمرة العقبہ) کی ادائیگی کا آغاز کیا۔ اس موقع پر حجاج کی نقل وحرکت میں بھرپور و مکمل توازن دیکھنے میں آیا، جب کہ مزدلفہ سے جمرات تک کے راستے میں حجاج کرام کو تمام سروسز، سکیورٹی اور انتظامی سہولیات مہیا کی گئیں۔

متعلقہ اداروں نے جمرات کمپلیکس کے مختلف طبقات پر حجاج کے ہجوم کو مؤثر طریقے سے تقسیم کرنے کے لیے متعدد راستے مخصوص کیے، تاکہ رمی کا عمل منظم اور آسانی سے مکمل ہو سکے۔ اس انجینئرنگ شاہکار کو اس طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ حجاج کی تعداد کے دباؤ کو مؤثر انداز میں سنبھال سکے اور یہ پیدل پلوں اور مشاعر مقدسہ ٹرین کے ذریعے منیٰ کے خیمہ علاقوں سے منسلک ہے۔

طواف زیارت
ادارۂ مذکورہ نے اللہ کے مہمانوں کے داخلے کے لیے مخصوص راستے ترتیب دیے، اور ہجوم کے نظم و نسق کے لیے پہلے سے تیار کردہ منصوبوں، ضابطوں اور مشینی طریقوں کے تحت کام کیا، تاکہ اُن کی سلامتی، سکون اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ تمام اقدامات مسجد حرام میں متعلقہ اداروں سے مستقل رابطے اور ہم آہنگی کے ساتھ انجام پاتے رہے۔

اسی طرح مسجد حرام کے تمام حصوں میں صاف، ٹھنڈی اور تازہ ہوا کی فراہمی کے لیے مکمل ایئرکنڈیشننگ کا نظام مؤثر طور پر کام کرتا رہا اور بیرونی صحن و راستوں میں بھی ٹھنڈک کا انتظام موجود رہا۔

خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عرب اور اسلامی اقوام کے ساتھ پوری دنیا کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حجاج کرام کی عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔

ساری دنیا کے لیے خیر، سلامتی کا سبب ہو عید

شاہ سلمان نے "ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں کہا "ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اُس نے ہمیں حرمین شریفین کی خدمت کا شرف بخشا، اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے گھر آنے والے حجاج کا حج، اُن کی عبادات اور طاعات قبول فرمائے، اور یہ با برکت عید، امتِ مسلمہ اور ساری دنیا کے لیے خیر، سلامتی اور محبت کا پیغام لے کر آئے۔ آپ سب کو عید مبارک”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر سے کنیاکماری ریل رابطہ اب خواب نہیں حقیقت: وزیر اعظم نریندر مودی

Next Post

محبوبہ مفتی نے عید الاضحی کی مبارکباد پیش ، وزیر اعظم سے زیر حراست نوجوانوں کو رہا کرنے کی اپیل کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
جموں وکشمیر میں ایل جی سے 5 سال کے بعد محبوبہ مفتی نے کی ملاقات، کشمیری پنڈتوں کے لئے کیا یہ بڑا مطالبہ

محبوبہ مفتی نے عید الاضحی کی مبارکباد پیش ، وزیر اعظم سے زیر حراست نوجوانوں کو رہا کرنے کی اپیل کی

جموں کشمیر میں جوش و جذبہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے عیدالاضحیٰ، جامع مسجد سری نگر میں نماز کی ادائیگی پر پابندی

جموں کشمیر میں جوش و جذبہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے عیدالاضحیٰ، جامع مسجد سری نگر میں نماز کی ادائیگی پر پابندی

جامع مسجد سرینگر میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، میرواعظ گھر پر نظر بند: انجمنِ اوقاف جامع مسجد

جامع مسجد سرینگر میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، میرواعظ گھر پر نظر بند: انجمنِ اوقاف جامع مسجد

وزیراعظم مودی کینیڈا میں جی-سیون سربراہی اجلاس میں کریں گے شرکت، کینیڈین وزیر اعظم نے کیا فون

وزیراعظم مودی کینیڈا میں جی-سیون سربراہی اجلاس میں کریں گے شرکت، کینیڈین وزیر اعظم نے کیا فون

خان صاحب بڈگام  میں تیندوے کے حملے میں  متعدد  افراد زخمی

خان صاحب بڈگام میں تیندوے کے حملے میں متعدد افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »