• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چناب پُل پر فاروق عبداللہ ہوئے آبدیدہ، وندے بھارت ٹرین سے ’دل کی دوری‘ کم ہونے کی امید

چناب پُل پر فاروق عبداللہ ہوئے آبدیدہ، وندے بھارت ٹرین سے ’دل کی دوری‘ کم ہونے کی امید

by امت ڈیسک
10/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وادی کشمیر میں پہلی بار چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس میں منگل کو سفر کیا۔ فاروق عبداللہ نے اس ریل رابطے کو جموں و کشمیر اور باقی ملک کے درمیان ’’دل کی دوری‘‘ ختم کرنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔

فاروق عبداللہ نے سرینگر کے نوگام ریلوے اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہو کر سفر کا آغاز کیا۔ جیسے ہی ٹرین ریاسی ضلع پہنچی اور فلک بوس پہاڑوں سے ہوتے ہوئے دریائے چناب پر بنے دنیا کے سب سے بلند ریل پُل سے گزری، ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

انہوں نے کہا، ’’یہ جموں و کشمیر کو پورے ملک سے جوڑنے کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔ جب میں نے چناب پُل پار کیا تو میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ آخرکار وہ دن آ گیا جب ہم کشمیر سے ٹرین کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں تک سفر کر سکتے ہیں۔ کیا شاندار ٹیکنالوجی ہے! میں اُن تمام انجینئروں اور مزدوروں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے یہ پُل بنایا۔‘‘

تقریباً 41 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یہ ریل لائن دنیا کے سب سے دشوار گزار زمینی خطوں میں سے ایک سے گزرتی ہے۔ اس میں درجنوں سرنگیں شامل ہیں۔ چناب پُل، جو 1178 فٹ کی بلندی پر واقع ہے، پیرس کے ایفل ٹاور سے بھی اونچا ہے۔

وندے بھارت ایکسپریس کی پہلی ٹرین 6 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر روانہ کی۔ ادھمپور-سرینگر-بارہمولہ ریلوے لنک منصوبہ، جس کی لمبائی 272 کلومیٹر ہے، پہلی بار کشمیر کو باقی ہندوستان سے براہ راست ریل کے ذریعے جوڑتا ہے۔ تاہم فی الوقت یہ ٹرین کٹرا میں رکے گے اور ریلوے حکام کے مطابق ستمبر میں جموں ریلوے اسٹیشن کی توسیع کے بعد ہی جموں سے سرینگر راست ٹرین سروس شروع ہوگی۔

تین بار ریاست کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ’’ہمارا خواب تھا کہ ایک دن جموں و کشمیر باقی ملک سے ریل کے ذریعے جڑ جائے گا، اور آج وہ خواب پورا ہو رہا ہے۔‘‘ انہوں نے سابق وزرائے اعظم – منموہن سنگھ اور اٹل بہاری واجپئی – کے کردار کی تعریف کی اور کہا: ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے اس منصوبے کو مکمل کیا۔ میں دنیا کے سب سے اونچے پُل کے پیچھے کام کرنے والے انجینئروں اور مزدوروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس سے سیاحت میں بہت اضافہ ہوگا۔‘‘ فاروق عبداللہ کے مطابق، اس ریل لنک سے وادی کے میوہ تاجر ملک بھر میں اپنی مصنوعات آسانی سے پہنچا سکیں گے۔

جوں ہی ٹرین کٹرا ریلوے اسٹیشن پہنچی تو نیشنل کانفرنس کے کارکنوں اور رہنماؤں نے پھولوں کے گلدستے اور نعرے بازی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر فاروق عبداللہ نے کہا: ’’ماتا نے بلایا ہے، آیا ہے بلاوا شیرا والی کا!‘‘ فاروق کے اس جملے پر مذہبی نعرے بھی بلند کیے گئے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ امرناتھ یاترا کے دوران بڑی تعداد میں لوگ ٹرین کے ذریعے ہمالیائی پہاڑوں میں قائم پوتر گپھا میں شیو لنگم کے درشن کے لیے آئیں گے۔ یاد رہے کہ رواں برس امرناتھ یاترا کا آغاز 3 جولائی کو ہوگا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجوری میں 35افراد علیل پڑ گئے، اسپتال میں داخل

Next Post

امرناتھ یاتریوں کی حفاظت پہلگام کے مقامی لوگوں کو کرنی چاہیے: محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
امرناتھ یاتریوں کی حفاظت پہلگام کے مقامی لوگوں کو کرنی چاہیے: محبوبہ مفتی

امرناتھ یاتریوں کی حفاظت پہلگام کے مقامی لوگوں کو کرنی چاہیے: محبوبہ مفتی

راجوری میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ

راجوری میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ

وندے بھارت ٹرین سے نہ صرف سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ رابطے بھی بڑھے گا: ناصر اسلم

وندے بھارت ٹرین سے نہ صرف سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ رابطے بھی بڑھے گا: ناصر اسلم

ہمیں بین الاقوامی پانی میں ہی ’اغوا‘ کر لیا گیا‘‘، گریٹا تھنبرگ نے اسرائیل سے ڈی پورٹ ہو کر پیرس پہنچتے ہی کی میڈیا سے بات

ہمیں بین الاقوامی پانی میں ہی ’اغوا‘ کر لیا گیا‘‘، گریٹا تھنبرگ نے اسرائیل سے ڈی پورٹ ہو کر پیرس پہنچتے ہی کی میڈیا سے بات

کیا وزیر اعظم پہلگام کے بعد ملک کی سیکورٹی پر پارلیمنٹ میں مکمل بحث کے لیے راضی ہوں گے، کانگریس کا سوال

کیا وزیر اعظم پہلگام کے بعد ملک کی سیکورٹی پر پارلیمنٹ میں مکمل بحث کے لیے راضی ہوں گے، کانگریس کا سوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »