• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, فروری ۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں پولیس کا ’غیر انسانی‘ فعل: ’چور‘ کی نیم برہنہ پریڈ، انکوائری کے احکامات صادر

جموں پولیس کا ’غیر انسانی‘ فعل: ’چور‘ کی نیم برہنہ پریڈ، انکوائری کے احکامات صادر

by امت ڈیسک
24/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں : جموں کے بخشی نگر علاقے میں جموں کشمیر پولیس نے ایک مشتبہ چور کو بالی وڈ فلموں کے انداز میں نیم برہنہ حالت میں جوتوں کا ہار پہنا کر پولیس گاڑی کے بانٹ پر باندھ کر بازاروں میں گھماتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہنچایا گیا۔ اس واقعے سے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں سال 2017کے ’’ہیومن شیلڈ‘‘ کی یاد تازہ ہوئی جس میں فوج نے فاروق احمد ڈار نامی ایک شخص کو گاڑی کے ساتھ باندھ کر ہیومن شیلڈ کے طور پر استعمال کیا۔

جموں کا یہ ’غیر مہذب فعل‘ نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوا بلکہ پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے سخت ردعمل اور انکوائری کے اعلان کا بھی سبب بنا۔ عینی شاہدین کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج (GMC) میں ایک شخص کو مبینہ طور چوری کی کوشش کے دوران لوگوں نے دھر دبوچا اور پولیس کے سپرد کیا۔ پولیس اہلکاروں نے نہ صرف اس کی موقع پر ہی مار پیٹ کی بلکہ جوتوں کا ہار پہنا کر پولیس گاڑی سے باندھ دیا اور بازاروں میں گھما کر عوامی سطح پر شرمندہ بھی کیا۔ پولیس کی جانب سے مبینہ ملزم کی مارپیٹ اور گاڑی پر باندھے جانے کی ویڈیو سماجی رابطہ گاہوں پر تیزی سے شئر کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی پولیس جموں-سانبہ-کٹھوعہ رینج، شیوم کمار نے اس حرکت کو ’غیر انسانی‘ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’یہ ہمارے قانون کے خلاف ہے، ہم نے تحقیقات شروع کر دی ہے اور ذمہ دار اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔‘‘

پولیس کے اس رویے پر سوشل میڈیا صارفین اور انسانی حقوق کارکنوں نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں۔ وہیں حکام نے جموں کے تمام ایس ایچ اوز کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔

یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقع نہیں ہے۔ سال 2017 میں بڈگام میں ایک فاروق احمد نامی ایک شالباف کو بھی فوج نے انسانی ڈھال کے طور پر گاڑی کے ساتھ باندھا تھا، اس واقعے کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔ تاہم اس میں ملوث میجر گوگوئی کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ اسی سال انہیں اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ریاستی درجے کے لیے اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار : عمر عبداللہ

Next Post

امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں: امریکی میڈیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

06/02/2026
گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

بیوروکریٹس کا تیار کردہ، سیاسی سمت سے محروم: سجاد لون کا جموں و کشمیر بجٹ پر شدید تنقید

06/02/2026
دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

06/02/2026
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا چناب ویلی اور پیر پنجال خطوں کے لیے ریل رابطہ قائم کرنے کا مطالبہ

06/02/2026
Next Post
امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں: امریکی میڈیا

امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں: امریکی میڈیا

آغا روح اللہ نے شبیر شاہ کی بگڑتی صحت پر کیا تشویش کا اظہار ، وزیر داخلہ کو لکھا خط

آغا روح اللہ نے شبیر شاہ کی بگڑتی صحت پر کیا تشویش کا اظہار ، وزیر داخلہ کو لکھا خط

ایران میں جاسوسوں کو سزائیں، موساد کے لئے جاسوسی کے الزام میں تین کو پھانسی، 700 گرفتار

ایران میں جاسوسوں کو سزائیں، موساد کے لئے جاسوسی کے الزام میں تین کو پھانسی، 700 گرفتار

ڈی ڈی سی ممبر مولوی نثار احمد شیخ دوبارہ پی ڈی پی میں شامل

ڈی ڈی سی ممبر مولوی نثار احمد شیخ دوبارہ پی ڈی پی میں شامل

’میدانِ جنگ میں مسئلہ کا حل نہیں نکل سکتا‘، پولینڈ میں خطاب کے دوران روس-یوکرین جنگ پر پی ایم مودی کا اظہار فکر

ایمرجنسی کے دوران کانگریس نے جمہوریت کو قید کیا، پریس کی آزادی چھین لی: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »