امت نیوز ڈیسک //
سوپور، 28 جون : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں ہفتہ کے روز دریائے جہلم میں تین دن قبل ڈوبنے والے 16 سالہ لڑکے کی لاش برآمد کی گئی۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا کہ متوفی کی شناخت بلال احمد پرے ولد عبدالجبار پرے کے طور پر ہوئی ہے۔
وہ پیشے کے اعتبار سے طالب علم تھا اور جمعرات کو دریا میں پھسل کر لاپتہ ہوگیا تھا۔
ایس ڈی آر ایف، پولیس اور مقامی رضاکاروں کی مسلسل تلاشی مہم کے بعد بالآخر لاش کا سراغ لگا کر آج صبح برآمد کر لیا گیا۔ (جے کے این ایس)









