• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
احتجاجی مارچ سے مرکز کی ’اندھی بہری‘ سرکار کو جگانا ہے: کانگریس لیڈر طارق قرہ

احتجاجی مارچ سے مرکز کی ’اندھی بہری‘ سرکار کو جگانا ہے: کانگریس لیڈر طارق قرہ

by امت ڈیسک
19/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور رکن اسمبلی طارق حمید قرہ نے ہفتہ کے روز انتظامیہ پر پارٹی کارکنوں کو سرینگر میں کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچنے سے روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس اقدام کو ’’غیر جمہوری‘‘ اور ’’انتظامی مایوسی‘‘ کی علامت قرار دیا۔

سرینگر میں کانگریس ہیڈکوارٹر پر ای ٹی وی بھارت کے نامہ نگار کے ساتھ بات چیت کے دوران قرہ نے کہا کہ وادی کے مختلف حصوں سے کانگریس کارکنوں کو سرینگر آنے سے روکا گیا۔ کیونکہ پارٹی نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے کو لے کر صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میمورنڈم پیش کرنا چاہتی تھی۔ تاہم سینئر رہنماؤں سمیت سبھی کارکنان کو پارٹی ہیڈکوارٹر کے احاطے سے باہر جانے نہیں دیا گیا۔

قرہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے تعلق سے سپریم کورٹ کے صریح احکامات پر بھی عمل نہیں کیا گیا اور عدالتی حکمنامے کو اب تک نظر انداز کیا گیا۔ ایسے میں مرکزی سرکار توہین عدالت کی مرتکب ہے جسے کورٹ ہاؤس میں کھڑا کیا جانا چائیے۔‘‘

طارق حمید قرہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا: ’’مرکزی سرکار 2019 سے یہ کہہ رہی ہے کہ جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ ’مناسب وقت‘ پر دیا جائے گامگر یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہ مناسب وقت کب آئے گا؟‘‘ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’’ریاستی درجے کی بحالی کے تعلق سے وزیر اعظم کا مناسب وقت کے کیا معنی اور اس کے حساب سے وہ وقت کب آئے گا۔‘‘

قرہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نے کہا کہ ’’بی جے پی کی اندھی بہری سرکاری غیر سنجیدہ ہے اور جمہوری اصولوں کو نہ تو مانتی ہے اور نہ ہی اس پر کار بند ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارا آج کا یہ پر امن احتجاج اندھی بہری سرکار کو جگانے کا ہے جو کہ گزشتہ 6 برسوں سے سوئی پڑی ہے۔‘‘ قرہ کے مطابق وہ اپنے مطالبے کو دہرانے کے لیے پرامن طور پر جمع ہوئے تھے، لیکن انہیں سڑکوں پر آنے سے روک دیا گیا اور پارٹی ہیڈکوارٹر تک ہی محدود رکھا گیا۔ انہوں نے کہا: ’’جمہوری سرکار میں یہ دباؤ ناقابل قبول ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی 21 جولائی کو دلی کے لئے مقررہ مارچ سے پہلے اپنے احتجاج کو تیز کرے گی جہاں کانگریس کے سینئر رہنماؤں سے جموں وکشمیر کے ریاست کی بحالی کے تعلق سے مہم کو تیز کیا جائے گا۔ اس دوران طارق حمید قرہ نے ریاستی حیثیت کی بحالی کی حمایت میں وزیر اعظم کو خط لکھنے پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی کا شکریہ ادا کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اردو کو جان بوجھ کرنئے ڈیجیٹائزیشن عمل سے مٹایا جا رہا ہے : وحید پرہ

Next Post

شدید بارشوں سے پونچھ میں دو قبریں اکھڑ گئیں، 24 سال بعد کفن اور جسم ثابت دیکھ کر لوگ عش عش کراٹھے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
شدید بارشوں سے پونچھ میں دو قبریں اکھڑ گئیں، 24 سال بعد کفن اور جسم ثابت دیکھ کر لوگ عش عش کراٹھے

شدید بارشوں سے پونچھ میں دو قبریں اکھڑ گئیں، 24 سال بعد کفن اور جسم ثابت دیکھ کر لوگ عش عش کراٹھے

نئے ڈیجیٹائزیشن عمل سے اردو کو ‘جان بوجھ’ کر مٹایا جا رہا ہے: وحید پرہ

نئے ڈیجیٹائزیشن عمل سے اردو کو ‘جان بوجھ’ کر مٹایا جا رہا ہے: وحید پرہ

ڈبلیو سی ایل میں ہندوستان-پاکستان میچ منسوخ

ڈبلیو سی ایل میں ہندوستان-پاکستان میچ منسوخ

نائجر میں اغوا ہندوستانی کی بیوی نے پی ایم مودی سے مداخلت کی اپیل کی

نائجر میں اغوا ہندوستانی کی بیوی نے پی ایم مودی سے مداخلت کی اپیل کی

کانگریس کا راج بھون مارچ پولیس نے بنایا ناکام

کانگریس کا راج بھون مارچ پولیس نے بنایا ناکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »